مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏سوالوں کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کریں

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏سوالوں کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کریں

یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟‏ اگر ایک ”‏آدمی کے دل کی بات گہرے پانی کی مانند ہے“‏ تو سوال ایک بالٹی کی مانند ہیں جس کے ذریعے اِس پانی کو نکالا جا سکتا ہے۔‏ (‏امثا 20:‏5‏)‏ سوالوں کے ذریعے ہم اپنے سامعین کو بات‌چیت میں ملوث کر سکتے ہیں۔‏ اگر ہم سوچ سمجھ کر سوال پوچھتے ہیں تو ہمیں سامعین کے دل کی بات پتہ چل سکتی ہے۔‏ یسوع مسیح دوسروں سے بہت مؤثر سوالات پوچھتے تھے۔‏ ہم اُن کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • ایسے سوال پوچھیں جن سے آپ دوسروں کا نظریہ جان سکیں۔‏ ایک موقعے پر یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں سے کچھ سوال پوچھے جن سے اُنہیں اُن کا نظریہ پتہ چلا۔‏ (‏متی 16:‏13-‏16‏؛‏ بی‌ای ص.‏ 238 پ.‏ 3-‏5)‏ آپ دوسروں کا نظریہ جاننے کے لیے اُن سے کون سے سوال پوچھ سکتے ہیں؟‏

  • ایسے سوال پوچھیں جن سے دوسرے خود صحیح نتیجے پر پہنچ سکیں۔‏ یسوع مسیح نے پطرس کی سوچ کو درست کرنے کے لیے اُن سے سوال پوچھے اور ساتھ میں آپشن بھی دیے جس سے پطرس صحیح نتیجے پر پہنچ گئے۔‏ (‏متی 17:‏24-‏26‏)‏ آپ دوسروں سے کون سے سوال پوچھ سکتے ہیں تاکہ وہ خود صحیح نتیجے پر پہنچ سکیں؟‏

  • اپنے سامعین کو داد دیں۔‏ جب ایک شریعت کے عالم نے ”‏عقل‌مندی سے جواب“‏ دیا تو یسوع مسیح نے اُسے داد دی۔‏ (‏مر 12:‏34‏)‏ آپ کسی ایسے شخص کو داد کیسے دے سکتے ہیں جو کسی سوال کا جواب دیتا ہے؟‏

ویڈیو ‏”‏وہ کام کریں جو مسیح نے کیے—‏تعلیم دیں‏“‏ کا پہلا حصہ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • اگرچہ مبشر نے بالکل صحیح معلومات اِستعمال کیں پھر بھی یہ تعلیم دینے کا صحیح طریقہ کیوں نہیں تھا؟‏

  • معلومات کی محض وضاحت کرنا کافی کیوں نہیں ہے؟‏

ویڈیو کا دوسرا حصہ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • مبشر نے سوالوں کو مؤثر طریقے سے کیسے اِستعمال کِیا؟‏

  • ہم اِس مبشر کے تعلیم دینے کے طریقے سے اَور کون سی باتیں سیکھ سکتے ہیں؟‏

ہمارے تعلیم دینے کے طریقے سے دوسروں پر کیا اثر ہوتا ہے؟‏ (‏لُو 24:‏32‏)‏