مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | متی 18،‏ 19

خود گمراہ ہونے اور دوسروں کو گمراہ کرنے سے بچیں

خود گمراہ ہونے اور دوسروں کو گمراہ کرنے سے بچیں

یسوع مسیح نے مثالوں کے ذریعے اِس بات کو واضح کِیا کہ کسی کو گمراہ کرنا یا خود گمراہ ہو جانا کتنا سنگین معاملہ ہے۔‏

18:‏6،‏ 7

  • اِن آیتوں میں جس یونانی لفظ کا ترجمہ ”‏گمراہ“‏ کِیا گیا ہے،‏ اُس کا لفظی مطلب ”‏رُکاوٹ“‏ ہے اور یہ ایسے کاموں یا حالات کی طرف اِشارہ کرتا ہے جن کی وجہ سے ایک شخص گمراہ ہو سکتا ہے،‏ اخلاقی معیاروں سے گِر سکتا ہے یا گُناہ میں مبتلا ہو سکتا ہے۔‏

  • ایک ایسے شخص کے لیے جو کسی کو گمراہ کرے،‏ یہ بہتر ہوگا کہ اُس کے گلے میں چکی کا پاٹ ڈال کر اُسے سمندر میں پھینک دیا جائے۔‏

چکی کا پاٹ

18:‏8،‏ 9

  • یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو نصیحت کی کہ اگر اُن کے ہاتھ یا آنکھ جیسی اہم چیز بھی اُنہیں گمراہ کر رہی ہو تو اِسے نکال کر پھینک دیں۔‏

  • یہ بہتر ہوگا کہ ایک شخص اِتنی اہم چیز کو قربان کر دے اور خدا کی بادشاہت میں داخل ہو بجائے اِس کے کہ وہ اِسے سنبھال کر رکھے اور ہنوم کی وادی میں ڈالا جائے جو کہ ابدی ہلاکت کی طرف اِشارہ کرتی ہے۔‏

مَیں کن چیزوں کی وجہ سے گمراہ ہو سکتا ہوں؟‏ اور مَیں خود گمراہ ہونے اور دوسروں کو گمراہ کرنے سے کیسے بچ سکتا ہوں؟‏