مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | متی 12،‏ 13

گندم اور جنگلی پودوں کی مثال

گندم اور جنگلی پودوں کی مثال

یسوع مسیح نے گندم اور جنگلی پودوں کی مثال دے کر اپنے شاگردوں کو یہ سمجھایا کہ وہ گندم یعنی مسح‌شُدہ مسیحیوں کو تمام اِنسانوں میں سے کب اور کیسے جمع کریں گے جسے بونے کا کام 33ء میں شروع ہوا۔‏

13:‏24

‏’‏ایک آدمی جس نے اپنے کھیت میں اچھے بیج بوئے‘‏

  • بیج بونے والا:‏ یسوع مسیح

  • اچھے بیجوں کا بویا جانا:‏ یسوع مسیح کے شاگردوں کا پاک روح سے مسح کِیا جانا

  • کھیت:‏ دُنیا

13:‏25

‏”‏جب لوگ سو رہے تھے تو اُس آدمی کا دُشمن آیا اور گندم کے کھیت میں جنگلی پودوں کے بیج بو کر چلا گیا“‏

  • دُشمن:‏ اِبلیس

  • لوگوں کا سونا:‏ رسولوں کی موت

13:‏30

‏”‏کٹائی تک دونوں کو اِکٹھا بڑھنے دو“‏

  • گندم:‏ مسح‌شُدہ مسیحی

  • جنگلی پودے:‏ جھوٹے مسیحی

‏’‏پہلے زہریلے پودوں کو جمع کر لیں .‏ .‏ .‏ پھر گندم کو جمع کر دیں‘‏

  • غلام/‏فصل کاٹنے والے:‏ فرشتے

  • زہریلے پودوں کا جمع کِیا جانا:‏ جھوٹے مسیحیوں کا مسح‌شُدہ مسیحیوں سے الگ کِیا جانا

  • گودام میں جمع کِیا جانا:‏ مسح‌شُدہ مسیحیوں کا پاک صاف کلیسیا میں جمع کِیا جانا

جب کٹائی کا وقت شروع ہوا تو سچے مسیحی کس لحاظ سے جھوٹے مسیحیوں سے فرق تھے؟‏

اِس مثال کو سمجھنے سے مجھے کیا فائدہ ہوا ہے؟‏