مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

بےتابی اور ثابت‌قدمی سے اِنتظار کرتے رہیں

بےتابی اور ثابت‌قدمی سے اِنتظار کرتے رہیں

آپ کتنے عرصے سے خدا کی بادشاہت کے آنے کا اِنتظار کر رہے ہیں؟‏ کیا آپ مشکلات کے باوجود ثابت‌قدمی سے ایسا کر رہے ہیں؟‏ (‏روم 8:‏25‏)‏ کچھ بہن بھائیوں کو نفرت اور بُرے سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے،‏ کچھ کو قید میں ڈال دیا جاتا ہے،‏ یہاں تک کہ کچھ بہن بھائیوں کی زندگی بھی خطرے میں ہوتی ہے۔‏ کئی دوسرے بہن بھائیوں کو کسی سنگین بیماری یا بڑھاپے جیسی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔‏

ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم مشکلات کے باوجود بےتابی سے خدا کی بادشاہت کا اِنتظار کرتے رہیں؟‏ ہمیں بائبل پڑھنے اور اِس پر سوچ بچار کرنے سے ہر روز اپنے ایمان کو مضبوط کرنا چاہیے۔‏ ہمیں اپنا پورا دھیان اپنی اُمید پر رکھنا چاہیے۔‏ (‏2-‏کُر 4:‏16-‏18؛‏ عبر 12:‏2‏)‏ ہمیں دُعا میں یہوواہ سے اِلتجا کرنی چاہیے کہ وہ ہمیں اپنی پاک روح کے ذریعے طاقت عطا کرے۔‏ (‏لُو 11:‏10،‏ 13؛‏ عبر 5:‏7‏)‏ ہمارا شفیق باپ ہماری مدد کرتا ہے کہ ہم ”‏صبر اور خوشی سے ثابت‌قدم رہیں۔‏“‏—‏کُل 1:‏11‏۔‏

ویڈیو ‏”‏ ‏’‏ثابت‌قدمی سے دوڑتے رہیں‘‏—‏جیت کا پورا یقین رکھیں‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ہماری زندگی میں اچانک کون سی مشکلات آ سکتی ہیں؟‏ (‏واعظ 9:‏11‏)‏

  • جب ہم پر مشکلات آتی ہیں تو دُعا کرنے سے ہمیں مدد کیسے ملتی ہے؟‏

  • اگر ہم پہلے کی طرح یہوواہ کی خدمت نہیں کر سکتے تو بھی ہمیں اپنی توجہ اِس بات پر کیوں رکھنی چاہیے کہ ہم ابھی یہوواہ کی خدمت میں کیا کچھ کر سکتے ہیں؟‏

  • اپنی نظریں جیت پر رکھیں۔‏

    جیت کا پورا یقین رکھنے میں کون سی چیز آپ کی مدد کر رہی ہے؟‏