مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏اُن کے ساتھ بائبل کورس کرنا بند کر دیں جو خدا کی خدمت کے حوالے سے قدم نہیں اُٹھاتے

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏اُن کے ساتھ بائبل کورس کرنا بند کر دیں جو خدا کی خدمت کے حوالے سے قدم نہیں اُٹھاتے

یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟‏ نجات حاصل کرنے کے لیے لازمی ہے کہ لوگ یہوواہ کا نام لیں۔‏ (‏روم 10:‏13،‏ 14‏)‏ لیکن ضروری نہیں کہ جو شخص بائبل کورس کرنا چاہتا ہے،‏ وہ یہوواہ کے معیاروں کے مطابق زندگی بھی گزارنا چاہے۔‏ جب ہم ایسے لوگوں کی مدد کرتے ہیں جو یہوواہ کو خوش کرنے کے لیے واقعی اپنی زندگی میں تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں تو ہم مُنادی میں اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کر رہے ہوتے ہیں۔‏ اگر بائبل کورس کرنے والا شخص مناسب عرصے کے بعد بھی یہوواہ کی خدمت کے حوالے سے کوئی قدم نہیں اُٹھاتا تو دانش‌مندی کی بات یہی ہوگی کہ ہم ایسے شخص کے ساتھ بائبل کورس جاری رکھنے کی بجائے اُن لوگوں کی مدد کریں جنہیں یہوواہ اپنی اور اپنی تنظیم کی طرف کھینچ رہا ہے۔‏ (‏یوح 6:‏44‏)‏ بِلاشُبہ اگر وہ شخص مستقبل میں اپنی زندگی میں تبدیلیاں لاتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ”‏ہمیشہ کی زندگی کی راہ پر چلنے کی طرف مائل“‏ ہے تو ہم اُس کے ساتھ بائبل کورس دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔‏—‏اعما 13:‏48‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • طالبِ‌علم کو داد دیں کہ وہ سچائی کے بارے میں صحیح علم حاصل کرنا چاہتا ہے۔‏—‏1-‏تیم 2:‏4‏۔‏

  • اُس کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ اُن باتوں پر عمل کرنا کیوں ضروری ہے جو وہ سیکھتا ہے۔‏—‏لُو 6:‏46-‏49‏۔‏

  • طالبِ‌علم کے ساتھ بڑی نرمی سے یسوع مسیح کی بیج بونے والے کی مثال پر بات کریں۔‏ اُسے کہیں کہ وہ اِس بات پر سوچ بچار کرے کہ کون سی چیز اُسے خدا کی خدمت کرنے کے لیے قدم اُٹھانے سے روک رہی ہے۔‏—‏متی 13:‏18-‏23‏۔‏

  • نرمی سے اُسے بتائیں کہ آپ آئندہ اُس کے ساتھ بائبل کورس کیوں جاری نہیں رکھ سکتے۔‏

  • اُسے بتائیں کہ آپ اُس کی حوصلہ‌افزائی کرنے کے لیے آتے جاتے رہیں گے اور یہ بھی کہ اگر وہ خدا کی خدمت کے حوالے سے قدم اُٹھائے گا تو بائبل کورس دوبارہ شروع کِیا جا سکتا ہے۔‏

ویڈیو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • طالبِ‌علم اور مبشر کی بات‌چیت سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبِ‌علم خدا کی خدمت کرنے کے حوالے سے قدم نہیں اُٹھا رہا تھا؟‏

  • مبشر نے طالبِ‌علم کی یہ سمجھنے میں مدد کیسے کی کہ اُسے اپنی زندگی میں تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے؟‏

  • مبشر نے کیسے ظاہر کِیا کہ جب طالبِ‌علم خدا کی خدمت کے حوالے سے قدم اُٹھانے کو تیار ہوگا تو وہ اُس کے ساتھ دوبارہ سے بائبل کورس شروع کر دے گا؟‏