مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

کیا آپ اَن‌دیکھے خدا کی صفات پر غور کرتے ہیں؟‏

کیا آپ اَن‌دیکھے خدا کی صفات پر غور کرتے ہیں؟‏

جب آپ رنگ‌برنگے پھولوں،‏ ستاروں بھرے آسمان یا شور مچاتی آبشاروں کو دیکھتے ہیں تو کیا آپ کو اِن میں خالق کی کاریگری نظر آتی ہے؟‏ ہمارے اِردگِرد یہوواہ کی بنائی ہوئی ایسی بےشمار چیزیں ہیں جن سے اُس کی صفات صاف دِکھائی دیتی ہیں۔‏ (‏روم 1:‏20‏)‏ جب ہم ذرا رُک کر اِن چیزوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمیں خدا کی طاقت،‏ محبت،‏ حکمت،‏ اِنصاف اور فراخ‌دلی کا اندازہ ہوتا ہے۔‏—‏زبور 104:‏24‏۔‏

آپ ہر روز یہوواہ کی بنائی ہوئی کن چیزوں پر غور کر سکتے ہیں؟‏ اگر آپ شہر میں رہتے ہوں تو بھی آپ پرندوں یا درختوں کو دیکھ سکتے ہیں۔‏ یہوواہ کی بنائی ہوئی چیزوں پر غور کرنے سے ہم اپنے بارے میں حد سے زیادہ فکرمند نہیں ہوں گے اور اپنی مشکلات کے بارے میں سوچتے رہنے کی بجائے زیادہ اہم باتوں پر توجہ دے سکیں گے۔‏ اِس کے علاوہ اِس بات پر ہمارا ایمان بھی مضبوط ہوگا کہ یہوواہ ہمیشہ تک ہماری ضرورتوں کو پورا کر سکتا ہے۔‏ (‏متی 6:‏25-‏32‏)‏ اگر آپ کے بچے ہیں تو یہوواہ کی بےمثال خوبیوں کے بارے میں سیکھنے میں اُن کی مدد کریں۔‏ جتنا زیادہ ہم اپنے دل میں یہوواہ کی بنائی ہوئی چیزوں کے لیے قدر بڑھائیں گے اُتنا ہی زیادہ ہم اپنے خالق کے قریب ہو جائیں گے۔‏—‏زبور 8:‏3،‏ 4‏۔‏

ویڈیو ‏”‏تخلیق سے خدا کی شان ظاہر ہوتی ہے—‏روشنی اور رنگ‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ہم رنگوں کو دیکھنے کے قابل کیسے ہوتے ہیں؟‏

  • جب ہم کچھ چیزوں کو فرق زاویے سے دیکھتے ہیں تو اُن کا رنگ فرق کیوں نظر آتا ہے؟‏

  • ہمیں آسمان پر مختلف رنگ کیوں نظر آتے ہیں؟‏

  • آپ نے اپنے اِردگِرد تخلیق کے کون سے شان‌دار رنگ دیکھے ہیں؟‏

  • ہمیں تخلیق پر غور کرنے کے لیے وقت کیوں نکالنا چاہیے؟‏

روشنی اور رنگوں سے یہوواہ کی صفات کیسے ظاہر ہوتی ہیں؟‏