مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

کیا آپ بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں؟‏

کیا آپ بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں؟‏

بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ:‏ ہماری ویب‌سائٹ اور ‏”‏جے‌ڈبلیو لائبریری“‏ ایپ پر فرق فرق زبانوں میں ‏”‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ کی آڈیو ریکارڈنگ دستیاب ہیں۔ آہستہ آہستہ یہ ریکارڈنگ دوسری زبانوں میں بھی دستیاب ہو رہی ہے۔ اِس کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ بائبل کے الگ الگ کر‌داروں کے لیے فرق فرق آوازیں اِستعمال کی گئی ہیں۔ بائبل کی آیتوں کو بڑے دلچسپ اند‌از اور صحیح اُتار چڑھاؤ کے ساتھ پڑھا گیا ہے تاکہ سننے والو‌ں کو مزہ آئے اور وہ بائبل کے پیغام کو صحیح طرح سمجھ سکیں۔‏

بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سننے والو‌ں کو کیا فائدہ ہو رہا ہے؟‏ جو لو‌گ باقاعدگی سے بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سنتے ہیں، اُنہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے بائبل میں لکھے واقعات میں جان سی آ گئی ہو۔ جب وہ کر‌داروں کے پیچھے الگ الگ آوازیں سنتے ہیں تو اُنہیں لگتا ہے کہ وہ اِن واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور اِنہیں اَور اچھی طرح سمجھ پا رہے ہیں۔ (‏امثا 4:‏5‏)‏ بہت سے لو‌گو‌ں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ جب وہ پریشان ہوتے ہیں تو بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ سننے سے اُنہیں بہت سکون ملتا ہے۔—‏زبور 94:‏19‏۔‏

جب ہم پاک کلام کو اُونچی آواز میں سنتے ہیں تو اِس کا ہماری زند‌گیوں پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔ (‏2-‏توا 34:‏19-‏21‏)‏ اگر بائبل کے کچھ حصوں یا پوری بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ کسی ایسی زبان میں دستیاب ہے جو آپ سمجھ سکتے ہیں تو کیوں نہ اِسے ہر روز سننے کی عادت بنائیں؟‏

ویڈیو ‏”‏بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ کو کیسے تیار کِیا گیا؟—‏حصہ‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوال کا جواب دیں:‏

بائبل کی آڈیو ریکارڈنگ کی تیاری کے حوالے سے کس چیز نے آپ کے دل کو چُھو لیا؟‏