مسیحیوں کے طور پر زندگی
باتچیت شروع کرنے سے خوشی حاصل کریں
غیرمنظم طریقے سے گواہی دینے کا بہت مزہ آتا ہے اور اِس سے بہت فائدہ بھی ہوتا ہے۔ لیکن کبھی کبھار ہمیں باتچیت شروع کرنا مشکل لگ سکتا ہے۔ شاید اِس کی وجہ یہ ہو کہ ہم اِس بارے میں بہت زیادہ سوچ رہے ہوں کہ ہم باتچیت کا رُخ بائبل کی طرف کیسے موڑیں گے۔ اِس بارے میں حد سے زیادہ پریشان ہونے کی بجائے کہ آپ کسی شخص کو گواہی کیسے دیں گے، اُس کے لیے محبت ظاہر کرنے کی کوشش کریں۔ (متی 22:39؛ فل 2:4) لیکن اگر آپ کو باتچیت کے دوران اپنے عقیدوں کے بارے میں بتانے کا موقع ملتا ہے تو ہماری بہت سی کتابیں، رسالے اور ویڈیوز دستیاب ہیں جن کے ذریعے آپ ایسا کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو باتچیت کے دوران گواہی دینے کا موقع ملتا ہے تو آپ موضوع کے مطابق نیچے دیے گئے تعلیم دینے کے اوزاروں کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟
ویڈیو ””لوہا لوہے کو تیز کرتا ہے“—دوسروں سے باتچیت شروع کرنا“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوال کا جواب دیں:
کون سے تین قدم اُٹھانے سے ہم باتچیت شروع کرنے کی اپنی مہارت کو نکھار سکتے ہیں؟