مسیحیوں کے طور پر زندگی
یہوواہ یتیموں کا باپ ہے
ہر سال بہت سے نوجوان خوشی سے یہوواہ کی خدمت کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ (زبور 110:3) نوجوانو! یہوواہ آپ میں سے ہر ایک کی بہت فکر کرتا ہے۔ یہوواہ کو پتہ ہے کہ آپ کو کن مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ آپ کی مدد کرے گا تاکہ آپ وفاداری سے اُس کی خدمت کرتے رہیں۔ اگر آپ کے والدین میں سے کوئی ایک آپ کی پرورش کر رہا ہے تو ہمیشہ یاد رکھیں کہ یہوواہ ”یتیموں کا باپ . . . ہے۔“ (زبور 68:5) چاہے آپ کے گھر کے حالات جیسے بھی ہوں، یہ بات کبھی نہ بھولیں کہ اگر آپ یہوواہ کی طرف سے ملنے والی تربیت کو قبول کریں گے تو آپ اپنی زندگی میں اچھے فیصلے کر پائیں گے اور ضرور کامیاب ہوں گے۔—1-پطر 5:10۔
ویڈیو ”ایمان کی اچھی کُشتی لڑنے والے لوگ—جن کی پرورش ماں باپ میں سے کسی ایک نے کی ہے“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
آپ نے ٹیمی، چارلس اور جیمی کی مثال سے کیا سیکھا ہے؟
-
زبور 27:10 میں اُن بچوں کو کیا یقین دِلایا گیا ہے جن کی پرورش اُن کے ماں باپ میں سے کوئی ایک کر رہا ہے؟