مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

کیا آپ پیسے کی تنگی کا سامنا کر‌نے کے لیے تیار ہیں؟‏

کیا آپ پیسے کی تنگی کا سامنا کر‌نے کے لیے تیار ہیں؟‏

پوری دُنیا میں لو‌گو‌ں کو پیسے کی تنگی کا سامنا ہے۔ لیکن ہم اِس بات سے حیران نہیں ہوتے۔ مگر کیوں؟ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم ”‏آخری زمانے“‏ میں رہ رہے ہیں اور پاک کلام میں ہمیں خبردار کِیا گیا ہے کہ ہم اِس دُنیا کی ”‏دولت سے اُمید نہ لگائیں جو آنی جانی ہے۔“‏ (‏2-‏تیم 3:‏1؛‏1-‏تیم 6:‏17‏)‏ پیسے کی تنگی کا سامنا کر‌نے کے لیے تیار رہنے کے حوالے سے ہم بادشاہ یہوسفط کی مثال سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

جب دُشمن قو‌موں نے یہوداہ پر حملہ کر‌نے کی دھمکی دی تو بادشاہ یہوسفط نے یہوواہ پر بھروسا رکھا۔ (‏2-‏توا 20:‏9-‏12‏)‏ اِس کے علاوہ اُنہوں نے کچھ عملی قدم بھی اُٹھائے اور اپنی قو‌م کو ایسے حالات کا سامنا کر‌نے کے لیے پہلے سے تیار کِیا۔ مثال کے طور پر اُنہوں نے شہر کی دیواروں کو مضبوط کر‌وایا اور فرق فرق شہروں میں فوجی چوکیاں بنوائیں۔ (‏2-‏توا 17:‏1، 2،‏ 12، 13‏)‏ یہوسفط کی طرح ہم بھی مشکل حالات کا سامنا کر‌نے کے لیے یہوواہ پر بھروسا رکھتے ہیں، عملی قدم اُٹھاتے ہیں اور پہلے سے تیار رہتے ہیں۔‏

ویڈیو ‏”‏کیا آپ آفت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں؟‏‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالو‌ں کے جواب دیں:‏

  • ہم مشکل حالات یا کسی آفت کا سامنا کر‌نے کے لیے خود کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏

  • ہم مشکل حالات میں دوسروں کی مدد کر‌نے کے لیے خود کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏