پاک کلام سے سنہری باتیں
یہوواہ اپنے خدا پر بھروسا رکھیں
جب یہوسفط اور یہوداہ کے لوگوں کو طاقتور دشمنوں کا سامنا کرنا پڑا تو اُنہوں نے یہوواہ سے مدد مانگی۔ (2-توا 20:12، 13؛ م14 15/12 ص. 23 پ. 8)
یہوواہ نے اُن کو تسلی دی اور اُن کو بتایا کہ اُنہیں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ (2-توا 20:17)
یہوواہ نے اپنے بندوں کو بچا لیا کیونکہ اُنہوں نے اُس پر بھروسا رکھا۔ (2-توا 20:21، 22، 27؛ م21.11 ص. 16 پ. 7)
بڑی مصیبت کے دوران ماجوج کا جوج خدا کے بندوں پر حملہ کرے گا۔ اُس وقت اُن لوگوں کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی جو خدا اور اُن آدمیوں پر بھروسا رکھیں گے جن کو اُس نے اُن کی پیشوائی کے لیے مقرر کِیا ہے۔—2-توا 20:20۔