مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

17-‏23 جون

زبور 51-‏53

17-‏23 جون

گیت نمبر 89 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ آپ سنگین غلطیاں کرنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

‏(‏10 منٹ)‏

یہ کبھی نہ سوچیں کہ آپ سے کوئی غلطی نہیں ہوگی کیونکہ عیب‌دار ہونے کی وجہ سے ہم سب غلطیاں کرتے ہیں۔ (‏زبو 51:‏5؛ 2کُر 11:‏3‏)‏

باقاعدگی سے ایسے کام کرتے رہیں جن کی وجہ سے یہوواہ کے قریب رہیں۔ (‏زبو 51:‏6‏؛ م19‏.‏01 ص.‏ 15 پ.‏ 4-‏5‏)‏

گندے خیالوں اور گندی خواہشوں کے خلاف لڑتے رہیں۔ (‏زبو 51:‏10-‏12‏؛ م15 15/‏6 ص.‏ 14 پ.‏ 5-‏6‏)‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 52:‏2-‏4‏—‏آیتوں میں دوئیگ کے کاموں کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟ (‏آئی‌ٹی‏-‏1 ص.‏ 644‏)‏

  • آپ زبور 51-‏53 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏2 منٹ)‏ عوامی جگہوں پر گواہی۔‏ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 7 نکتہ نمبر 3‏)‏

5.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏2 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 4 نکتہ نمبر 4‏)‏

6.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏3 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ اُس شخص کو خدا کا نام بتائیں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 5‏)‏

7.‏ شاگرد بنانا

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 115

8.‏ اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کریں

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

چاہے ہم کتنی ہی کوشش کیوں نہ کر لیں پھر بھی ہم سب سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ (‏1یوح 1:‏8‏)‏ جب ہم سے کوئی غلطی ہو جائے تو ہمیں کبھی بھی شرمندگی یا ڈر کی وجہ سے یہوواہ سے معافی اور مدد مانگنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے۔ (‏1یوح 1:‏9‏)‏ یہوواہ سے دُعا میں مدد مانگنا اپنی غلطی سدھارنے کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے۔‏

زبور 51:‏1، 2،‏ 17 کو پڑھیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • داؤد کے الفاظ سے ہمیں یہ ترغیب کیسے ملتی ہے کہ جب ہم سے کوئی بہت بڑی غلطی ہو جاتی ہے تو ہم یہوواہ سے مدد مانگیں؟‏

یہ ویڈیو چلائیں‏:‏ ‏”‏نوجوانی میں میری زندگی—‏مَیں اپنی غلطیوں کو کیسے سدھار سکتا ہوں؟“‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • ٹلیلا اور جوسے نے کون سے ایسے کام کیے جن کی وجہ سے وہ غلطیاں کر بیٹھے؟‏

  • اپنی غلطیوں کو سدھارنے کے لیے اُنہوں نے کیا کِیا؟‏

  • اُنہیں ایسا کرنے کے کون سے فائدے ہوئے؟‏

9.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 36 اور دُعا