مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

20-‏26 مئی

زبور 40-‏41

20-‏26 مئی

گیت نمبر 102 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ ہمیں دوسروں کی مدد کیوں کرنی چاہیے؟‏

‏(‏10 منٹ)‏

دوسروں کی مدد کرنے سے خوشی ملتی ہے۔ (‏زبو 41:‏1‏؛ م18.‏08 ص.‏ 19-‏20 پ.‏ 16-‏18‏)‏

جو لوگ دوسروں کی مدد کرتے ہیں، یہوواہ اُن کی مدد کرتا ہے۔ (‏زبو 41:‏2-‏4‏؛ م15 15/‏12 ص.‏ 24 پ.‏ 7‏)‏

جب ہم دوسروں کی مدد کرتے ہیں تو اِس سے یہوواہ کی بڑائی ہوتی ہے۔ (‏زبو 41:‏13؛‏ اَم 14:‏31‏؛ م17.‏09 ص.‏ 14 پ.‏ 17‏)‏

خود سے پوچھیں‏:‏ ”‏کیا میری کلیسیا میں کوئی ایسا بہن یا بھائی ہے جس کی مَیں جے‌ڈبلیو لائبریری ایپ کو اچھے سے اِستعمال کرنے میں مدد کر سکتا ہوں؟“‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 40:‏5-‏10‏—‏ہم داؤد کی دُعا سے یہوواہ کو اپنے حاکمِ‌اعلیٰ کے طور پر ماننے کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ (‏آئی‌ٹی‏-‏2 ص.‏ 16‏)‏

  • آپ زبور 40-‏41 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی‏۔ کسی ایسے شخص سے بات‌چیت شروع کریں جو خوش لگ رہا ہو۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 3‏)‏

5.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏4 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ کسی ایسے شخص سے بات‌چیت شروع کریں جو دُکھی لگ رہا ہو۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 5‏)‏

6.‏ شاگرد بنانا

‏(‏5 منٹ)‏ کتاب ‏”‏خوشیوں بھری زندگی“‏ سبق نمبر 14 نکتہ نمبر 6‏۔ بائبل کورس کرنے والے کسی ایسے شخص کے ساتھ جو عبادتوں کے دوران جواب دینے سے گھبراتا ہے، ”‏مزید جانیں“‏ میں سے مضمون ”‏کلیسیا میں یہوواہ کی ستائش کریں‏“‏ کے ایک نکتے پر بات کریں۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 19‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 138

7.‏ بوڑھے بہن بھائیوں کی قدر کریں

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

یہوواہ خدا اور ہم بوڑھے بہن بھائیوں کے اُن کاموں کی بہت قدر کرتے ہیں جو وہ کلیسیا میں کرتے ہیں۔ (‏عبر 6:‏10‏)‏ کئی سالوں سے اُنہوں نے دوسروں کو تعلیم اور ٹریننگ دینے اور حوصلہ بڑھانے کے لیے بہت کچھ کِیا ہے۔ آپ کو بھی یاد ہوگا کہ اِن بہن بھائیوں نے آپ کی مدد کیسے کی۔ اُنہوں نے کلیسیا میں جو کچھ کِیا ہے اور جو کچھ وہ اب بھی کر رہے ہیں، ہم اُس کے لیے قدر کیسے دِکھا سکتے ہیں؟‏

یہ ویڈیو چلائیں‏:‏ ‏”‏سب بہن بھائیوں کے ساتھ بھلائی کریں۔“‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • بھائی چی‌ہون نے بھائی ہوجین سے کیا سیکھا؟‏

  • آپ کو اپنی کلیسیا کے بوڑھے بہن بھائیوں کی کون سی بات اچھی لگتی ہے؟‏

  • ہم رحم‌دل سامری کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

  • آپ کے خیال میں کیا بھائی چی‌ہون نے دوسروں کو بھائی ہوجین کی مدد کرنے کے لیے بُلا کر اچھا کِیا؟‏

اپنی کلیسیا کے بوڑھے بہن بھائیوں کے بارے میں سوچنے سے ہم اُن کی مدد کرنے کے فرق فرق طریقے ڈھونڈ سکتے ہیں۔ جب آپ دیکھتے ہیں کہ کسی بوڑھے بہن بھائی کو مدد کی ضرورت ہے تو سوچیں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں۔—‏یعق 2:‏15، 16‏۔‏

گلتیوں 6:‏10 کو پڑھیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • آپ کن طریقوں سے اپنی کلیسیا کے بوڑھے بہن بھائیوں کے ساتھ ”‏بھلائی“‏ کر سکتے ہیں؟‏

8.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 43 اور دُعا