مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

27 مئی–‏2 جون

زبور 42-‏44

27 مئی–‏2 جون

گیت نمبر 86 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ یہوواہ سے ملنے والی تعلیم سے پوری طرح فائدہ حاصل کریں

‏(‏10 منٹ)‏

دوسروں کے ساتھ مل کر یہوواہ کی عبادت کریں لیکن زیادہ اچھا ہوگا کہ آپ ایسا عبادت‌گاہ میں جا کر کریں۔ (‏زبور 42:‏4، 5‏؛ م06 1/‏6 ص.‏ 9 پ.‏ 4‏)‏

خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے سے پہلے دُعا کریں۔ (‏زبور 42:‏8‏؛ ڈبلیو12 15/‏1 ص.‏ 15 پ.‏ 2‏)‏

زندگی کے ہر پہلو میں پاک کلام کی تعلیم پر عمل کریں۔ (‏زبو 43:‏3‏)‏

یہوواہ کی طرف سے ملنے والی تعلیم کی وجہ سے ہم مشکلوں کا مقابلہ کر پاتے اور اپنے اِس وعدے کو نبھا پاتے ہیں کہ ہم ہمیشہ تک یہوواہ کی عبادت کریں گے۔—‏1پط 5:‏10‏؛ م16‏.‏09 ص.‏ 5 پ.‏ 11-‏12‏۔‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 44:‏19‏—‏اِس آیت میں اِصطلا‌ح ”‏جہاں گیدڑ رہتے ہیں“‏ کا کیا مطلب ہے؟ (‏آئی‌ٹی‏-‏1 ص.‏ 1242‏)‏

  • آپ زبور 42-‏44 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏4 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 5‏)‏

5.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏5 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ ایک شخص کو اگلی عوامی تقریر سننے کے لیے عبادت‌گاہ میں آنے کی دعوت دیں۔ اُس کی توجہ ویڈیو ‏”‏ہماری عبادت‌گاہوں میں کیا ہوتا ہے‏“‏ پر دِلائیں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 7 نکتہ نمبر 5‏)‏

6.‏ تقریر

‏(‏3 منٹ)‏ محبت دِکھائیں،‏ اِضافی معلومات—‏حصہ 1 نکتہ نمبر 4‏—‏موضوع:‏ سب لوگوں کی صحت اچھی ہوگی۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 2‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 21

7.‏ اپنی نوکری اور تعلیم کے سلسلے میں سمجھ‌داری سے فیصلے کریں

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

نوجوانو!‏ کیا آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ سکول ختم ہونے کے بعد کیا کریں گے؟ ہو سکتا ہے کہ آپ نے سوچ لیا ہو کہ آپ ایسی کون سی نوکری کریں گے جس کے ساتھ ساتھ آپ پہل‌کار کے طور پر خدمت بھی کر سکیں۔ یا شاید آپ نے سوچا ہو کہ ایسی نوکری حاصل کرنے کے لیے آپ کس کام میں ڈپلوما حاصل کریں گے یا کون سی ایسی ٹریننگ کریں گے تاکہ آپ ایک ہنر سیکھ سکیں۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ پھر بھی آپ اِس بات کے بارے میں پریشان ہو جائیں کہ آپ آگے چل کر کیا کریں گے یا آپ پر اِس بات کا دباؤ ہو کہ آپ کے فیصلوں سے دوسرے خوش ہوں گے یا نہیں۔ لیکن کیا چیز سمجھ‌داری سے فیصلے لینے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے؟‏

متی 6:‏32، 33 کو پڑھیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • اپنی ملازمت یا تعلیم کے بارے میں فیصلہ لینے سے پہلے یہ سوچنا کیوں ضروری ہے کہ یہوواہ کی خدمت کے حوالے سے ہمارا کیا منصوبہ ہے؟‏

  • ماں باپ متی 6:‏32، 33 میں لکھی بات پر عمل کرنے میں اپنے بچوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ —‏زبو 78:‏4-‏7‏۔‏

اِس بات سے خبردار رہیں کہ مالی طور پر مضبوط ہونے اور مشہور ہونے کی خواہش آپ کے فیصلوں پر اثر نہ کرے۔ (‏1یوح 2:‏15، 17)‏ یاد رکھیں کہ بہت زیادہ امیر ہونے کی وجہ سے کسی شخص کے لیے بادشاہت کا پیغام قبول کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ (‏لُو 18:‏24-‏27‏)‏ اگر کوئی شخص حد سے زیادہ پیسے کمانے میں لگا ہوا ہے تو اُس کے لیے یہوواہ پر اپنے ایمان کو مضبوط رکھنا اور اُسے خوش کرنا مشکل ہو جائے گا۔—‏متی 6:‏24؛‏ مر 8:‏36‏۔‏

یہ ویڈیو چلائیں‏:‏ ‏”‏ختم ہونے والی چیزوں پر بھروسا نہ کریں—‏مال‌ودولت۔“‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  •   اَمثال 23:‏4، 5 میں لکھی بات سمجھ‌داری سے فیصلے لینے میں ہماری مدد کیسے کر سکتی ہے؟‏

8.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ‏)‏ | گیت نمبر 139 اور دُعا