مسیحیوں کے طور پر زندگی
اپنے گھر والوں کے لیے محبت ظاہر کریں
جس طرح گوند چیزوں کو جوڑتی ہے اُسی طرح محبت ایک گھرانے کو جوڑ کر رکھتی ہے۔ محبت کے بغیر ایک گھرانے کا متحد رہنا اور مل کر چلنا مشکل ہو سکتا ہے۔ میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے اور اپنے بچوں کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟
جو شوہر اپنی بیوی سے محبت کرتا ہے، وہ اپنی بیوی کی ضرورتوں اور احساسات کا خیال رکھتا ہے اور اُس کی رائے کا احترام کرتا ہے۔ (اِفس 5:28، 29) وہ اپنے گھرانے کی ضرورتیں پوری کرتا ہے اور یہوواہ کے قریب رہنے میں اُس کی مدد کرتا ہے اور ایسا کرنے کا ایک طریقہ باقاعدگی سے خاندانی عبادت کرنا ہے۔ (1-تیم 5:8) جو بیوی اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے، وہ اپنے شوہر کی تابعدار ہوتی ہے اور دل سے اُس کا احترام کرتی ہے۔ (اِفس 5:22، 33؛ 1-پطر 3:1-6) شوہر اور بیوی دونوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کو دل سے معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔ (اِفس 4:32) جو ماں باپ اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں، وہ اپنے ہر بچے کو توجہ دیتے ہیں اور اُسے یہوواہ سے محبت کرنا سکھاتے ہیں۔ (اِست 6:6، 7؛ اِفس 6:4) وہ اِن سوالوں پر غور کرتے ہیں: ”میرے بچوں کو سکول میں کن مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؟“ ”اور وہ اپنے ہمعمروں کے دباؤ کا سامنا کیسے کر رہے ہیں؟“ جب ایک گھرانے میں محبت ہوتی ہے تو اُس کے سب افراد خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
ویڈیو ”اپنے گھرانے میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
ایک شوہر کس لحاظ سے اپنی بیوی سے پیار کرتا اور اُسے کھلاتا پلاتا ہے؟
-
جو بیوی اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے، وہ اُس کے لیے گہرا احترام کیسے ظاہر کرتی ہے؟
-
جو والدین اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں، وہ خدا کے کلام کو اپنے بچوں کے ذہننشین کیسے کرتے ہیں؟