پاک کلام سے سنہری باتیں
”اُس ملک کے سب باشندوں کو وہاں سے نکال دینا“
یہوواہ نے بنیاِسرائیل کو حکم دیا کہ جب وہ اُس ملک میں جائیں جسے دینے کا اُس نے اُن سے وعدہ کِیا تھا تو وہ وہاں سے ہر ایسی چیز کو نکال دیں جو اُنہیں یہوواہ سے دُور کر سکتی تھی۔ (گن 33:52؛ ڈبلیو10 1/8 ص. 23)
یہوواہ نے بنیاِسرائیل سے وعدہ کِیا تھا کہ وہ اُس ملک پر مکمل طور پر قبضہ کرنے کے لیے جو کوششیں کریں گے، یہوواہ اُن پر برکت ڈالے گا۔ (گن 33:53)
یہوواہ نے بنیاِسرائیل کو بتایا تھا کہ اگر وہ اپنے ایک بھی دُشمن کو وہاں رہنے دیں گے تو بعد میں اُنہیں مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ (گن 33:55، 56؛ م08 15/2 ص. 27 پ. 5-6؛ آئیٹی-1 ص. 404 پ. 2)
یہوواہ کو خوش کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ہر ایسے کام کو چھوڑ دیں جو اُس کے معیاروں کے خلاف ہے یا اُس کے ساتھ ہمارے رشتے کو کمزور کر سکتا ہے۔ (یعقو 1:21) یہوواہ ہمیں طاقت دیتا ہے تاکہ ہم اپنی بُری خواہشوں کا مقابلہ کر سکیں اور اِس دُنیا کے بُرے اثر سے بچ سکیں۔