شاگرد بنانے کی تربیت | گواہی دینے کے کام میں اپنی خوشی کو بڑھائیں
اہم نکات کو واضح کرنے کے لیے مثالیں دیں
جن لوگوں سے ہم واپسی ملاقات کرتے ہیں یا جنہیں ہم بائبل کورس کراتے ہیں، ہمیں اُن کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ اہم نکات کو سمجھ سکیں۔ایسا کرنے کے لیے اگر ہم مثالیں اِستعمال کریں گے تو ہماری بات اُن کے دل کو چُھو لے گی اور وہ اُس اہم نکتے کو یاد بھی رکھ سکیں گے۔
جب ہم کسی کے ساتھ واپسی ملاقات کرنے یا کسی کو بائبل کورس کرانے کے لیے تیاری کرتے ہیں تو ہر چھوٹی سے چھوٹی بات پر غور کرنے کی بجائے اہم نکتوں پر غور کریں۔ پھر اُن اہم نکتوں کی وضاحت کرنے کے لیے روزمرہ زندگی سے مثالیں چُنیں۔ (متی 5:14-16؛ مر 2:21؛ لُو 14:7-11) مثالیں چُنتے وقت سننے والوں کے پسمنظر، روزمرہ کے معمول اور رہنسہن کو بھی ذہن میں رکھیں۔ (لُو 5:2-11؛ یوح 4:7-15) جب سامنے والے شخص کو ایک نکتہ سمجھ میں آ جائے گا اور اُس کی آنکھیں خوشی سے چمکنے لگیں گی تو آپ کا دل بھی خوشی سے بھر جائے گا۔
ویڈیو ”شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—اپنی مہارتوں کو نکھاریں—اہم نکات کو واضح کرنے کے لیے مثالیں دیں“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
بائبل کورس کرنے والے شخص کو بائبل کی آیتوں کو سمجھنے کے لیے مدد کی ضرورت کیوں ہو سکتی ہے؟
-
نیتا نے رومیوں 5:12 میں لکھی بات کو سمجھانے کے لیے کون سی مثال اِستعمال کی؟
-
اچھی مثالوں کا سننے والے شخص پر کیا اثر ہوتا ہے؟
-
یہوواہ خدا کی تنظیم نے ہمیں جو ویڈیوز اور تعلیم دینے کے دوسرے اوزار دیے ہیں، ہمیں اُنہیں شاگرد بنانے کے کام میں کیوں اِستعمال کرنا چاہیے؟