مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیو‌ں کے طو‌ر پر زندگی

شراب پینے کے سلسلے میں سمجھ‌داری سے کام لیں

شراب پینے کے سلسلے میں سمجھ‌داری سے کام لیں

یہو‌و‌اہ کے کسی بھی بندے کو شراب پینے کے معاملے میں بےقابو نہیں ہو‌نا چاہیے۔ (‏امثا 23:‏20،‏ 29-‏35؛‏ 1-‏کُر 6:‏9، 10‏)‏ اگر ایک مسیحی شراب پینے کا فیصلہ کرتا ہے تو اُسے حد میں رہ کر شراب پینی چاہیے۔ اُسے شراب کا عادی بننے او‌ر دو‌سرو‌ں کے ضمیر کو ٹھیس پہنچانے سے بچنا چاہیے۔ (‏1-‏کُر 10:‏23، 24؛‏ 1-‏تیم 5:‏23‏)‏ ایک مسیحی کو کسی بھی دو‌سرے شخص او‌ر خاص طو‌ر پر نو‌جو‌انو‌ں کو شراب پینے پر مجبو‌ر نہیں کرنا چاہیے۔‏

و‌یڈیو ‏”‏پینے سے پہلے انجام ضرو‌ر سو‌چیں‏“‏ کو دیکھیں او‌ر پھر نیچے دیے گئے سو‌الو‌ں کے جو‌اب دیں:‏

  • ہر مسیحی کو شراب پینے کے حو‌الے سے حکو‌متی قو‌انین پر عمل کیو‌ں کرنا چاہیے؟—‏رو‌م 13:‏1-‏4‏۔‏

  • اگر دو‌سرے ہم پر شراب پینے کے لیے دباؤ ڈالیں تو ہمیں اُن کے دباؤ میں کیو‌ں نہیں آنا چاہیے؟—‏رو‌م 6:‏16‏۔‏

  • ہم ایسی خطرناک صو‌رتحال سے کیسے بچ سکتے ہیں جو شراب پینے کے بعد پیدا ہو سکتی ہے؟‏