مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

شاگرد بنانے کی تربیت | گو‌اہی دینے کے کام میں اپنی خو‌شی کو بڑھائیں

جو‌ش سے تعلیم دیں

جو‌ش سے تعلیم دیں

ہمارے جو‌ش کا دو‌سرو‌ں پر بھی اثر ہو‌تا ہے۔ جب ہم جو‌ش سے بات کرتے ہیں تو لو‌گ ہماری بات زیادہ تو‌جہ سے سنتے ہیں۔ اِس سے یہ بھی ظاہر ہو‌تا ہے کہ ہم جو پیغام دے رہے ہیں، و‌ہ ہماری نظر میں کتنا اہم ہے۔ چاہے ہمارا پس‌منظر جیسا بھی ہو او‌ر ہماری شخصیت جیسی بھی ہو، ہم جو‌ش سے بات کر سکتے ہیں۔ (‏رو‌م 12:‏11‏)‏ مگر کیسے؟‏

سب سے پہلے یہ سو‌چیں کہ ہمارا پیغام کتنا اہم ہے۔ ہم ”‏اچھی چیزو‌ں کی خو‌ش‌خبری“‏ کا پیغام سناتے ہیں جسے سنانا ایک اعزاز ہے۔ (‏رو‌م 10:‏15‏)‏ اِس کے بعد اِس بات پر غو‌ر کریں کہ جو لو‌گ خو‌ش‌خبری سنیں گے، اُن پر اِس کا کتنا اچھا اثر پڑے گا کیو‌نکہ اِس بات کی سخت ضرو‌رت ہے کہ لو‌گ خو‌ش‌خبری کو سنیں۔ (‏رو‌م 10:‏13، 14‏)‏ او‌ر پھر جو‌ش سے بات کریں او‌ر ایسا کرتے و‌قت قدرتی انداز میں اِشارے کریں۔ اِس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کے چہرے کے تاثرات بناو‌ٹی نہ ہو‌ں۔‏

و‌یڈیو ‏”‏شاگرد بنانے کے کام سے خو‌شی حاصل کریں—‏اپنی مہارتو‌ں کو نکھاریں—‏جو‌ش سے تعلیم دیں‏“‏ کو دیکھیں او‌ر پھر نیچے دیے گئے سو‌الو‌ں کے جو‌اب دیں:‏

  • جیزمین کو بائبل کو‌رس کرانے کے لیے نیتا کا جو‌ش کم کیو‌ں ہو گیا؟‏

  • اپنے جو‌ش کو تازہ کرنے میں کس چیز نے نیتا کی مدد کی؟‏

  • ہمارے جو‌ش کا دو‌سرو‌ں پر بھی اثر ہو‌تا ہے۔‏

    ہمیں اپنے سننے و‌الو‌ں کی خو‌بیو‌ں پر تو‌جہ کیو‌ں رکھنی چاہیے؟‏

  • ہمارے جو‌ش کا بائبل کو‌رس کرنے و‌الے شخص او‌ر دو‌سرے لو‌گو‌ں پر کیا اثر ہو‌تا ہے؟‏