مسیحیوں کے طور پر زندگی
اپنی خواہشوں پر قابو رکھیں
عیبدار ہونے کی وجہ سے ہمیں مسلسل اپنی خواہشوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرنی پڑتی ہے۔ اگر ہم بس وہ کرتے ہیں جو ہمارا دل چاہتا ہے تو ہم یہوواہ سے دُور جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کچھ لوگ خدا سے زیادہ روٹی، کپڑے اور مکان کو اہمیت دیتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنی جنسی خواہشیں پوری کرنے کے لیے خدا کے اصولوں کو توڑ دیتے ہیں۔ (روم 1:26، 27) اور کچھ لوگ دوسروں کی باتوں میں آ کر غلط کام کر دیتے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ لوگ اُنہیں پسند کریں اور اُنہیں اہمیت دیں۔—خر 23:2۔
ہم اپنی خواہشوں کو قابو میں کیسے رکھ سکتے ہیں؟ ہمیں اپنا پورا دھیان اِس بات پر رکھنا چاہیے کہ ہم یہوواہ کو کیسے خوش کر سکتے ہیں۔ (متی 4:4) اِس کے ساتھ ساتھ ہمیں یہوواہ سے اِلتجا کرنی چاہیے کہ وہ اپنی خواہشوں پر قابو رکھنے میں ہماری مدد کرے۔ یہوواہ جانتا ہے کہ ہمارے لیے کیا اچھا ہے اور اُسے پتہ ہے کہ وہ ہماری جائز خواہشیں کیسے پوری کرے گا۔—زبور 145:16۔
ویڈیو ”اپنی زندگی کو سگریٹ کے دُھوئیں میں نہ اُڑائیں“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
کچھ لوگ سگریٹ کیوں پیتے ہیں؟
-
سگریٹ پینے سے آپ کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے؟
-
سگریٹ اور شیشہ (یا حقہ)پینا غلط کیوں ہے؟—2-کُر 7:1۔
-
اگر کوئی آپ کو سگریٹ پینے کو کہے تو آپ اُسے منع کیسے کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ آپ سگریٹ پینا کیسے چھوڑ سکتے ہیں؟