پاک کلام سے سنہری باتیں
غلط خواہشوں کے جال میں نہ پھنسیں
داؤد نے اپنے دل میں غلط خواہش کو بڑھنے دیا۔ (2-سمو 11:2-4؛ م21.06 ص. 17 پ. 10)
داؤد نے اپنے گُناہ کو چھپانے کے لیے اپنے اِختیار کا ناجائز اِستعمال کِیا۔ (2-سمو 11:5، 14، 15؛ م19.09 ص. 17 پ. 15)
داؤد کو اپنے گُناہ کے بھیانک نتیجے بھگتنے پڑے۔ (2-سمو 12:9-12؛ م18.06 ص. 16 پ. 7)
غلط چیزوں کو نہ دیکھنے یا اُن کے بارے میں نہ سوچنے کے لیے ہمیں ضبطِنفس کی ضرورت ہے۔ (گل 5:16، 22، 23) یہوواہ ہماری مدد کر سکتا ہے کہ ہم غلط خواہشوں کو اپنے دل میں نہ بڑھنے دیں۔
خود سے پوچھیں: ”مَیں ایسی کون سی باتوں کے بارے میں سوچتا ہوں جن کے بارے میں مجھے نہیں سوچنا چاہیے؟“