مسیحیوں کے طور پر زندگی
”محبت . . . بُرائی سے خوش نہیں ہوتی“
سچے مسیحی کوشش کرتے ہیں کہ اُن کے ہر کام سے محبت ظاہر ہو۔ محبت ”بُرائی سے خوش نہیں ہوتی۔“ (1-کُر 13:4، 6) اِس لیے ہم کوئی بھی ایسی فلم یا پروگرام نہیں دیکھتے یا ویڈیو گیم نہیں کھیلتے جس میں بدچلنی اور مارکٹائی ہوتی ہے۔ اور جب کسی کے ساتھ کچھ بُرا ہوتا ہے تو ہم خوش نہیں ہوتے پھر چاہے ایسا اُن لوگوں کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو جنہوں نے ہمیں دُکھ پہنچایا ہے۔—امثا 17:5۔
ویڈیو ”یاد رکھیں کہ محبت کیا کرتی ہے اور کیا نہیں—بُرائی سے خوش نہیں ہوتی“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
جب داؤد کو پتہ چلا کہ ساؤل اور یونتن فوت ہو گئے ہیں تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
-
داؤد نے ساؤل اور یونتن کے لیے کون سا گیت لکھا؟
-
داؤد، ساؤل کی موت پر خوش کیوں نہیں تھے؟