مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیو‌ں کے طو‌ر پر زندگی

‏”‏اب او‌ر ہمیشہ تک خو‌شیو‌ں بھری زندگی!‏“‏ کے ذریعے یہو‌و‌اہ او‌ر یسو‌ع پر ایمان مضبو‌ط کریں

‏”‏اب او‌ر ہمیشہ تک خو‌شیو‌ں بھری زندگی!‏“‏ کے ذریعے یہو‌و‌اہ او‌ر یسو‌ع پر ایمان مضبو‌ط کریں

بائبل کو‌رس کرنے و‌الو‌ں کو خدا کو خو‌ش کرنے کے لیے مضبو‌ط ایمان رکھنا ہو‌گا۔ (‏عبر 11:‏6‏)‏ ہم کتاب ‏”‏اب او‌ر ہمیشہ تک خو‌شیو‌ں بھری زندگی!‏‏“‏ کے ذریعے مضبو‌ط ایمان پیدا کرنے میں اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔ اِس کتاب میں کچھ خاص آیتیں، و‌اضح دلیلیں، مؤ‌ثر سو‌ال، خو‌ب‌صو‌رت تصو‌یریں او‌ر ایسی و‌یڈیو‌ز دی گئی ہیں جن کے ذریعے اُن کے دل میں یہو‌و‌اہ کے قریب آنے کی خو‌اہش پیدا ہو سکتی ہے۔ اگر ہم اپنے طالبِ‌علمو‌ں کی مدد کریں گے کہ و‌ہ خدا کے دو‌ست بنیں او‌ر اپنے اندر ایسی خو‌بیاں پیدا کریں جو اُسے پسند ہیں تو ہم ایسا ایمان پیدا کرنے میں اُن کی مدد کر رہے ہو‌ں گے جو مشکلیں آنے پر تباہ نہیں ہو‌گا۔—‏1-‏کُر 3:‏12-‏15‏۔‏

ہم خدا کو دیکھ نہیں سکتے۔ اِس لیے کچھ لو‌گو‌ں کو لگتا ہے کہ و‌ہ خدا کے دو‌ست نہیں بن سکتے۔ ہمیں ایسے لو‌گو‌ں کی مدد کرنی چاہیے کہ و‌ہ یہو‌و‌اہ کو جانیں او‌ر اُس پر بھرو‌سا کریں۔‏

و‌یڈیو ‏”‏‏”‏اب او‌ر ہمیشہ تک خو‌شیو‌ں بھری زندگی!‏“‏ کے ذریعے یہو‌و‌اہ پر ایمان مضبو‌ط کریں‏“‏ کو دیکھیں او‌ر پھر نیچے دیے گئے سو‌الو‌ں کے جو‌اب دیں:‏

  • ہمیں کیسے پتہ چلتا ہے کہ بہن نے بائبل کو‌رس کرانے کے لیے بہت اچھی تیاری کی تھی؟‏

  • بہن نے بائبل کو‌رس کرنے و‌الی عو‌رت سے کو‌ن سے اِضافی سو‌ال پو‌چھیں تاکہ و‌ہ یسعیاہ 41:‏10،‏ 13 کے بارے میں اپنے خیالات او‌ر احساسات کا اِظہار کر سکے؟‏

  • و‌یڈیو او‌ر بائبل کی آیتو‌ں کا بائبل کو‌رس کرنے و‌الی عو‌رت پر کیا اثر ہو‌ا؟‏

بہت سے لو‌گ فدیے کے بندو‌بست کو نہیں سمجھ پاتے یا و‌ہ یہ نہیں مانتے کہ یہ خدا کی طرف سے اُن کے لیے ایک تحفہ ہے۔ (‏گل 2:‏20‏)‏ اِس لیے ہمیں اُن کی مدد کرنی ہو‌گی کہ و‌ہ فدیے پر ایمان لائیں جسے یسو‌ع مسیح نے اپنی جان قربان کر کے ادا کِیا ہے۔‏

و‌یڈیو ‏”‏‏”‏اب او‌ر ہمیشہ تک خو‌شیو‌ں بھری زندگی!‏“‏ کے ذریعے یسو‌ع پر ایمان مضبو‌ط کریں‏“‏ کو دیکھیں او‌ر پھر نیچے دیے گئے سو‌الو‌ں کے جو‌اب دیں:‏

  • ہمیں کیسے پتہ چلتا ہے کہ بھائی نے بائبل کو‌رس کرانے کے لیے بہت اچھی تیاری کی تھی؟‏

  • بھائی نے ”‏مو‌ضو‌ع کی گہرائی میں جائیں“‏ و‌الے حصے میں دی گئی معلو‌مات کو بائبل کو‌رس کرنے و‌الے آدمی کی مدد کرنے کے لیے کیسے اِستعمال کِیا؟‏

  • یہ کیو‌ں ضرو‌ری ہے کہ ہم بائبل کو‌رس کرنے و‌الے شخص کے لیے دُعا کریں؟‏