پاک کلام سے سنہری باتیں
غرور کی وجہ سے ابیسلوم باغی بن گیا
ابیسلوم چاہتا تھا کہ سب لوگ اُس کی شان دیکھ کر اُس کی تعریف کریں۔ (2-سمو 15:1؛ آئیٹی-1 ص. 860)
ابیسلوم نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ (2-سمو 15:2-6؛ م12 1/7 ص. 19 پ. 5)
ابیسلوم نے اپنے باپ کا تخت چھیننے کی کوشش کی۔ (2-سمو 15:10-12؛ آئیٹی-1 ص. 1083-1084)
ہمیں اپنے دل میں یہ لالچ نہیں آنے دینا چاہیے کہ ہمیں کوئی اِختیار مل جائے یا دوسرے ہماری تعریفوں کے پُل باندھیں۔ اِس کے لیے ہمیں باقاعدگی سے دیکھنا چاہیے کہ ہم فلاں کام کیوں کر رہے ہیں۔ ہمیں بس اُوپر اُوپر سے کسی کی مدد کر کے اُس کا دل جیتنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے بلکہ سچ میں اُس کا بھلا سوچنا چاہیے۔—فل 2:3، 4۔