مسیحیوں کے طور پر زندگی
حالیہ واقعات پر بات کر کے گواہی دیں
یسوع مسیح لوگوں کو حالیہ واقعات سے بھی اہم سبق سکھاتے تھے۔ (لُو 13:1-5) آپ بھی لوگوں سے حالیہ واقعات پر بات کر کے اُن کے اندر خدا کی بادشاہت کے پیغام کے لیے دلچسپی پیدا کر سکتے ہیں۔ آپ مہنگائی، کسی قدرتی آفت، خراب حالات، نشے یا ایسی ہی کسی چیز پر بات کرنے کے بعد اُن سے ایسے سوال پوچھ سکتے ہیں جن سے وہ اِن باتوں کے بارے میں سوچیں۔ آپ اُن سے پوچھ سکتے ہیں: ”کیا آپ کو لگتا ہے کہ . . . کبھی ختم ہو جائے گی؟“ یا ”آپ کے خیال میں . . . کا حل کیا ہے؟“ اِس کے بعد آپ اُنہیں اِس موضوع پر بائبل سے کوئی آیت دِکھا سکتے ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ اِس بارے میں اَور جاننا چاہتے ہیں تو آپ اُنہیں ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں میں سے کوئی کتاب یا رسالہ دے سکتے ہیں یا کوئی ویڈیو دِکھا سکتے ہیں۔ آئیں، ہم اپنے علاقے میں ”دوسروں کو خوشخبری سنانے کی خاطر سب کچھ کرنے کو تیار ہوں“ تاکہ یہ خوشخبری اُن کے دل تک پہنچ سکے۔—1-کُر 9:22، 23۔
آپ کے علاقے کے لوگ کن موضوعات پر بات کرنا چاہیں گے؟