اِنسان کے ڈر کو اپنے اُوپر حاوی نہ ہونے دیں
رسولوں نے دباؤ کے سامنے گھٹنے کیوں ٹیک دیے؟
-
وہ حد سے زیادہ خوداعتماد تھے۔ پطرس کو تو یہ تک لگا کہ وہ یسوع سے دوسروں رسولوں کی نسبت زیادہ وفاداری کریں گے۔
-
وہ نہ تو چوکس رہے اور نہ دُعا کرتے رہے۔
یسوع کے زندہ ہو جانے کے بعد کس چیز نے رسولوں کی مدد کی کہ وہ اِنسانوں کے ڈر کو اپنے اُوپر حاوی نہ ہونے دیں اور مخالفت کے باوجود مُنادی کرتے رہیں؟
-
اُنہوں نے اُن باتوں کو یاد رکھا جو یسوع نے بتائی تھیں اور اِس وجہ سے وہ مخالفت اور اذیت کا سامنا کرنے کے لیے پہلے سے تیار رہ پائے۔
-
اُنہوں نے یہوواہ پر بھروسا رکھا اور اُس سے دُعا کی۔—اعما 4:24، 29۔
کن صورتحال میں ہماری دلیری کا اِمتحان ہو سکتا ہے؟