شاگرد بنانے کی تربیت | گواہی دینے کے کام میں اپنی خوشی کو بڑھائیں
سوال پوچھیں
ہمارا ”خوشدل خدا“ یہوواہ چاہتا ہے کہ ہمیں شاگرد بنانے کے کام سے خوشی ملے۔ (1-تیم 1:11) شاگرد بنانے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھارنے سے ہمیں خوشی ملے گی۔ جب ہم کسی موضوع پر ایک شخص سے سوال پوچھتے ہیں تو اُس کے دل میں اِس موضوع کے لیے دلچسپی پیدا ہو سکتی ہے اور اُس شخص سے بڑی آسانی سے باتچیت شروع ہو سکتی ہے۔ سوالوں سے ایک شخص کو ترغیب ملتی ہے کہ وہ سوچے اور خود صحیح نتیجے پر پہنچے۔ (متی 22:41-45) جب ہم کسی شخص سے سوال پوچھتے ہیں اور پھر اُس کا جواب سنتے ہیں تو ایک لحاظ سے ہم اُسے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ”آپ میرے لیے اہم ہیں۔“ (یعقو 1:19) اُس شخص کے جواب سے ہم جان سکتے ہیں کہ ہم باتچیت کو اچھی طرح سے آگے کیسے بڑھا سکتے ہیں۔
ویڈیو ”شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—اپنی مہارتوں کو نکھاریں—سوال پوچھیں“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
جیزمین میں کون سی خوبیاں تھیں؟
-
نیتا نے اپنے سوالوں سے کیسے ظاہر کِیا کہ اُنہیں جیزمین میں دلچسپی ہے؟
-
نیتا نے کس طرح کے سوال پوچھے تاکہ جیزمین کے دل میں خوشخبری کے لیے دلچسپی پیدا ہو؟
-
نیتا نے جیزمین سے کس طرح کے سوال پوچھے تاکہ وہ سوچیں اور خود صحیح نتیجے پر پہنچیں؟