پاک کلام سے سنہری باتیں
غرور اور حد سے زیادہ خوداِعتمادی سے خبردار رہیں
قورح نے یہوواہ کی عبادت کے نظام کے خلاف بغاوت کی کیونکہ وہ مغرور اور حد سے زیادہ خود اِعتماد ہو گیا تھا۔ (گن 16:1-3؛ م11 1/9 ص. 30 پ. 12)
قورح ایک لاوی تھا اور لوگ اُس کی بڑی عزت کرتے تھے۔ یہوواہ نے اُسے کچھ خاص طریقوں سے اپنی خدمت کرنے کا اعزاز بخشا ہوا تھا۔ (گن 16:8-10؛ م11 1/9 ص. 30 پ. 11)
قورح کی غلط سوچ کے ہولناک نتیجے نکلے۔ (گن 16:32، 35)
ہمیں جن خاص طریقوں سے یہوواہ کی خدمت کرنے کے اعزاز ملتے ہیں، ہمیں اُن کی وجہ سے مغرور اور حد سے زیادہ خوداِعتماد نہیں بننا چاہیے۔ ہمیں یہوواہ کا گواہ بنے جتنا زیادہ عرصہ ہوتا ہے یا یہوواہ کی خدمت میں جتنی بھاری ذمےداریاں دی جاتی ہیں، ہمیں اُتنا ہی زیادہ خاکسار ہونا چاہیے۔