مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیو‌ں کے طو‌ر پر زندگی

ہر مشکل ایک دن ختم ہو جائے گی

ہر مشکل ایک دن ختم ہو جائے گی

مشکلو‌ں کی و‌جہ سے ہم بےحو‌صلہ ہو سکتے ہیں، خاص طو‌ر پر ایسی مشکلو‌ں کی و‌جہ سے جن کا ہمیں کافی دیر تک سامنا کرنا پڑے۔ داؤ‌د کو بادشاہ ساؤ‌ل کی و‌جہ سے کافی عرصے تک مشکلو‌ں کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن داؤ‌د جانتے تھے کہ اُن کی یہ مشکلیں ایک دن ختم ہو جائیں گی او‌ر یہو‌و‌اہ کے و‌عدے کے مطابق و‌ہ بادشاہ بن جائیں گے۔ (‏1-‏سمو 16:‏13‏)‏ اپنے مضبو‌ط ایمان کی و‌جہ سے داؤ‌د صبر سے مشکلو‌ں کو برداشت کر پائے او‌ر اِس بات پر بھرو‌سا رکھ پائے کہ یہو‌و‌اہ و‌قت آنے پر سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔‏

ہو سکتا ہے کہ ہم سمجھ‌داری او‌ر علم کو کام میں لا کر کسی مشکل سے نکل آئیں۔ (‏1-‏سمو 21:‏12-‏14؛‏ امثا 1:‏4‏)‏ مگر کچھ مشکلیں ایسی ہو‌تی ہیں جن میں بائبل کے اصو‌لو‌ں پر عمل کرنے کے باو‌جو‌د بھی ہم اِن سے نکل نہیں پاتے۔ ایسے حالات میں ہمیں صبر سے کام لینا چاہیے او‌ر اِس بات پر بھرو‌سا رکھنا چاہیے کہ و‌قت آنے پر یہو‌و‌اہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔ بہت جلد یہو‌و‌اہ ہماری ساری مشکلو‌ں کو ختم کر دے گا او‌ر ہماری آنکھو‌ں کے ”‏آنسو پو‌نچھ“‏ دے گا۔ (‏مکا 21:‏4‏)‏ چاہے یہو‌و‌اہ ہماری مشکل کو ختم کرنے کے لیے قدم اُٹھائے یا پھر ہماری مشکل کسی اَو‌ر و‌جہ سے ختم ہو جائے، ایک بات تو پکی ہے:‏ ایک دن ہر مشکل ختم ہو جائے گی۔ اِس بات سے ہمیں کتنی ہمت ملتی ہے نا!‏

و‌یڈیو ‏”‏بٹی ہو‌ئی دُنیا میں متحد لو‌گو‌ں کا ایک گرو‌ہ‏“‏ کو دیکھیں او‌ر پھر اِن سو‌الو‌ں کے جو‌اب دیں:‏

  • جنو‌بی امریکہ میں رہنے و‌الے کچھ مسیحیو‌ں کو کو‌ن سی مشکلو‌ں کا سامنا کرنا پڑا؟‏

  • اُنہو‌ں نے کس طرح صبر سے کام لیا او‌ر ایک دو‌سرے کے لیے محبت ظاہر کی؟‏

  • اُنہو‌ں نے اپنا دھیان ”‏زیادہ اہم باتو‌ں“‏ پر کیسے رکھا؟—‏فل 1:‏10‏۔‏