مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

شاگرد بنانے کی تربیت | گو‌اہی دینے کے کام میں اپنی خو‌شی کو بڑھائیں

یہو‌و‌اہ کے ساتھ دو‌ستی کرنے میں اپنے طالبِ‌علمو‌ں کی مدد کریں

یہو‌و‌اہ کے ساتھ دو‌ستی کرنے میں اپنے طالبِ‌علمو‌ں کی مدد کریں

یہو‌و‌اہ چاہتا ہے کہ ہم محبت کی و‌جہ سے اُس کی عبادت کریں۔ (‏متی 22:‏37، 38‏)‏ خدا سے محبت کی و‌جہ سے ہی بائبل کو‌رس کرنے و‌الے لو‌گ خو‌د کو بدل پائیں گے او‌ر مشکلو‌ں کے باو‌جو‌د ثابت‌قدم رہ پائیں گے۔ (‏1-‏یو‌ح 5:‏3‏)‏ او‌ر اِسی محبت و‌جہ سے اُن میں بپتسمہ لینے کی خو‌اہش پیدا ہو‌گی۔‏

یہ دیکھنے میں اپنے طالبِ‌علمو‌ں کی مدد کریں کہ خدا اُن سے کتنی محبت کرتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے اُن سے اِس طرح کے سو‌ال پو‌چھیں:‏ ”‏اِس سے آپ یہو‌و‌اہ کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ اِس سے کیسے پتہ چلتا ہے کہ خدا آپ سے محبت کرتا ہے؟“‏ اُن کی یہ سمجھنے میں بھی مدد کریں کہ یہو‌و‌اہ اُن کا ساتھ کیسے دے رہا ہے۔ (‏2-‏تو‌ا 16:‏9‏)‏ اُنہیں بتائیں کہ یہو‌و‌اہ نے آپ کی دُعاؤ‌ں کا جو‌اب کیسے دیا او‌ر اُن سے کہیں کہ و‌ہ بھی دیکھیں کہ یہو‌و‌اہ اُن کی دُعاؤ‌ں کا جو‌اب کیسے دیتا ہے۔ جب آپ دیکھیں کہ آپ کے طالبِ‌علم یہو‌و‌اہ کی محبت کو محسو‌س کر رہے ہیں او‌ر اُس کے ساتھ دو‌ستی کر رہے ہیں تو آپ کو بہت خو‌شی ملے گی۔‏

و‌یڈیو ‏”‏یہو‌و‌اہ کے ساتھ دو‌ستی کرنے میں اپنے طالبِ‌علمو‌ں کی مدد کریں‏“‏ کو دیکھیں او‌ر پھر اِن سو‌الو‌ں کے جو‌اب دیں:‏

  • جیزمین کو کس مشکل کا سامنا تھا؟‏

  • نیتا نے جیزمین کی مدد کیسے کی؟‏

  • جیزمین اپنی مشکل سے کیسے نمٹ پائیں؟‏