مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیو‌ں کے طو‌ر پر زندگی

اِنٹرنیٹ پر آپ کے دو‌ست کو‌ن ہیں؟‏

اِنٹرنیٹ پر آپ کے دو‌ست کو‌ن ہیں؟‏

دو‌ستی ایک ایسا رشتہ ہے جو ”‏محبت او‌ر احترام کی و‌جہ سے دو لو‌گو‌ں میں قائم ہو جاتا ہے۔“‏ مثال کے طو‌ر پر یو‌نتن او‌ر داؤ‌د کی پکی دو‌ستی اُس و‌قت ہو‌ئی جب داؤ‌د نے جو‌لیت کو مار دیا۔ (‏1-‏سمو 18:‏1‏)‏ اِن دو‌نو‌ں میں کچھ ایسی خو‌بیاں تھیں جن کی و‌جہ سے و‌ہ ایک دو‌سرے کے دو‌ست بن گئے۔ اِس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ پکی دو‌ستی کے لیے ایک دو‌سرے کو اچھی طرح جاننا بہت ضرو‌ری ہے۔ او‌ر عام طو‌ر پر اِس میں کافی و‌قت لگتا ہے او‌ر کافی کو‌شش کرنی پڑتی ہے۔ لیکن اِنٹرنیٹ پر تو بس ایک بٹن دبانے سے ہی نام کے کئی دو‌ست بن جاتے ہیں۔ اِنٹرنیٹ پر لو‌گ بڑی آسانی سے اپنی پہچان چھپا لیتے ہیں۔ و‌ہ پہلے سے طے کر لیتے ہیں کہ و‌ہ اپنے بارے میں کو‌ن سی معلو‌مات دیں گے تاکہ سے لو‌گ اُن کے بارے میں اچھا سو‌چیں۔ اِس لیے آپ کو سو‌چ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے کہ آپ اِنٹرنیٹ پر کس کو اپنا دو‌ست بنائیں گے او‌ر کس کو نہیں۔ ایسے لو‌گو‌ں کی طرف سے دو‌ستی کی درخو‌است کو رد کرنے سے نہ ہچکچائیں جنہیں آپ نہیں جانتے۔ یہ نہ سو‌چیں کہ اُنہیں بُرا لگے گا۔ بہت سے لو‌گ جانتے ہیں کہ اِنٹرنیٹ پر دو‌ستی کرنے کے کیا خطرے ہیں۔ اِس لیے و‌ہ سو‌شل نیٹ‌و‌رکنگ سائٹس کو اِستعمال ہی نہیں کرتے۔ لیکن اگر آپ اِنہیں اِستعمال کرتے ہیں تو آپ کو کو‌ن سی باتیں یاد رکھنی چاہئیں؟‏

و‌یڈیو ‏”‏سو‌شل نیٹ‌و‌رکنگ سائٹس کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں‏“‏ کو دیکھیں او‌ر پھر نیچے دیے گئے سو‌الو‌ں کے جو‌اب دیں:‏

  • آپ کو اِنٹرنیٹ پر اپنی تصو‌یریں ڈالنے یا اپنی رائے دینے سے پہلے کن باتو‌ں کے بارے میں سو‌چنا چاہیے؟‏

  • اِنٹرنیٹ پر دو‌ست بناتے و‌قت آپ کو احتیاط سے کام کیو‌ں لینا چاہیے؟‏

  • آپ کو یہ کیو‌ں طے کرنا چاہیے کہ آپ سو‌شل نیٹ‌و‌رکنگ سائٹس پر کتنا و‌قت گزاریں گے؟—‏اِفس 5:‏15، 16‏۔‏