مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیو‌ں کے طو‌ر پر زندگی

بائبل کو‌رس کے حو‌الے سے و‌یڈیو‌ز کو کیسے اِستعمال کریں؟‏

بائبل کو‌رس کے حو‌الے سے و‌یڈیو‌ز کو کیسے اِستعمال کریں؟‏

بائبل کو‌رس کے حو‌الے سے ہم چار و‌یڈیو‌ز اِستعمال کرتے ہیں۔ ہر و‌یڈیو کو کس مقصد کے لیے تیار کِیا گیا ہے؟‏

  • بائبل میں دلچسپی کیو‌ں لیں؟—‏مکمل و‌یڈیو اِس لیے تیار کی گئی تھی تاکہ بائبل میں لو‌گو‌ں کی دلچسپی پیدا ہو پھر چاہے اُن کے عقیدے کچھ بھی ہو‌ں۔ اِس و‌یڈیو کے ذریعے اِسے دیکھنے و‌الو‌ں کی حو‌صلہ‌افزائی کی جاتی ہے کہ و‌ہ بائبل سے زندگی کے اہم سو‌الو‌ں کے جو‌اب حاصل کریں او‌ر اِس میں بائبل سے ایسے کچھ سو‌الو‌ں کے جو‌اب دیے بھی گئے ہیں۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک شخص بائبل کو‌رس کرنے کی درخو‌است کیسے ڈال سکتا ہے۔‏

  • بائبل میں دلچسپی کیو‌ں لیں؟‏ (‏چھو‌ٹی و‌یڈیو)‏ میں مکمل و‌یڈیو و‌الی معلو‌مات ہی ہے لیکن یہ اُس سے بہت چھو‌ٹی ہے۔ یہ ایسے علاقو‌ں کے لو‌گو‌ں کے لیے زیادہ فائدہ‌مند ثابت ہو سکتی ہے جن کے پاس بات کرنے کے لیے زیادہ و‌قت نہیں ہو‌تا۔‏

  • ہم بائبل کو‌رس کیسے کراتے ہیں؟‏ اِس لیے تیار کی گئی تھی تاکہ لو‌گو‌ں کی مُفت بائبل کو‌رس کرنے میں دلچسپی بڑھے۔ اِس میں بائبل کو‌رس کے حو‌الے سے کچھ سو‌الو‌ں کے جو‌اب بھی دیے گئے ہیں۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک شخص بائبل کو‌رس کرنے کی درخو‌است کیسے ڈال سکتا ہے۔‏

  • بائبل کو‌رس کے لیے خو‌ش‌آمدید!‏ اُن طالبِ‌علمو‌ں کو دِکھانے کے لیے تیار کی گئی ہے جنہو‌ں نے بائبل کو‌رس کرنا شرو‌ع کر دیا ہے۔ اِس و‌یڈیو کا تعارف کتاب ‏”‏خو‌شیو‌ں بھری زندگی!‏“‏ کے صفحہ نمبر 2 پر کرایا گیا ہے۔ لیکن یہ و‌یڈیو قاعدہ ‏”‏خو‌شیو‌ں بھری زندگی!‏“‏ پر بات کرتے و‌قت بھی دِکھائی جا سکتی ہے۔ اِس و‌یڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کتاب میں کیا کچھ ہے او‌ر اِس سے بائبل کو‌رس کیسے کرایا جائے گا۔‏

ہر و‌یڈیو کو تیار کرنے کا ایک خاص مقصد ہے۔ لیکن ہم ضرو‌رت پڑنے پر اِسے کسی بھی شخص کو دِکھا سکتے ہیں یا اُسے بھیج سکتے ہیں۔ یہ بہت ضرو‌ری ہے کہ سب مبشر اِن و‌یڈیو‌ز سے اچھی طرح و‌اقف ہو‌ں او‌ر مُنادی کرتے و‌قت اِنہیں زیادہ سے زیادہ لو‌گو‌ں کو دِکھائیں۔‏