مسیحیوں کے طور پر زندگی
ایسے فیصلے کریں جن سے ثابت ہو کہ آپ یہوواہ پر بھروسا کرتے ہیں
ہر روز ہمیں کئی فیصلے لینے پڑتے ہیں۔ دُنیا کے لوگ یہ سوچ کر فیصلے کرتے ہیں کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ یا عام طور پر وہ وہی کرتے ہیں، جو اُن کے آسپاس کے لوگ کرتے ہیں۔ (خر 23:2؛ امثا 28:26) لیکن یہوواہ پر بھروسا کرنے والے لوگ بائبل کے اصولوں کے مطابق فیصلے کرتے ہیں اور ’اپنی سب راہوں میں یہوواہ کو پہچانتے‘ ہیں۔—امثا 3:5، 6۔
نیچے دی گئی ہر آیت کے آگے ایسی صورتحال لکھیں جس میں یہ آیت ایک اچھا فیصلہ لینے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔
ویڈیو ”ایمان والوں کی طرح بنیں نہ کہ اُن کی طرح جو ایمان نہیں رکھتے تھے—موسیٰ کی طرح بنیں نہ کہ فرعون کی طرح“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوال کا جواب دیں:
بائبل سے ایک مثال پر غور کرنے سے بھائی نے ایک اچھا فیصلہ کیسے لیا؟