مسیحیوں کے طور پر زندگی
”اپنے دل کی خوب حفاظت کر“
یہوواہ کی پاک روح کی رہنمائی میں سلیمان نے لکھا: ”اپنے دل کی خوب حفاظت کر۔“ (امثا 4:23) افسوس کی بات ہے کہ یہوواہ کے بندوں یعنی بنیاِسرائیل نے ”اپنے سارے دل سے“ یہوواہ کے حضور چلنا چھوڑ دیا۔ (2-توا 6:14) یہاں تک کہ بادشاہ سلیمان بھی اپنی بُتپرست بیویوں کی باتوں میں آ کر بُتپرستی کرنے لگے۔ (1-سلا 11:4) آپ اپنے دل کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں؟ جنوری 2019ء کے ”مینارِنگہبانی“ کے ایک مضمون کے صفحہ نمبر 14-19 میں اِسی بارے میں بات کی گئی تھی۔
ویڈیو ”مینارِنگہبانی سے اہم سبق—اپنے دل کی حفاظت کیسے کریں؟“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
اِن بہن بھائیوں کے ایمان کو کون سی چیز کمزور کر سکتی تھی اور اِس مضمون نے اپنے دل کی حفاظت کرنے میں اِن کی مدد کیسے کی؟
-
بھائی برینٹ اور بہن لورین ایش
-
بہن گاہوتو
-
بہن لیو
اِس مضمون نے آپ کی مدد کیسے کی ہے؟