مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں

‏’‏میرا دل برابر یہیں لگا رہے گا‘‏

‏’‏میرا دل برابر یہیں لگا رہے گا‘‏

یہو‌و‌اہ نے اپنے لیے ہیکل چُنی۔ (‏2-‏تو‌ا 7:‏11، 12‏)‏

جب یہو‌و‌اہ نے کہا کہ اُس کا دل برابر یہیں لگا رہے گا تو اِس کا مطلب تھا کہ اُس کے لیے یہ بات بڑی اہم ہو‌گی کہ ہیکل میں کیا کچھ ہو‌گا۔ (‏2-‏تو‌ا 7:‏16‏؛ م02 15/‏11 ص.‏ 5 پ.‏ 3‏)‏

یہو‌و‌اہ نے کہا کہ اگر بنی‌اِسرائیل اُس کے حضو‌ر ”‏اپنے سارے دل سے“‏ چلنا چھو‌ڑ دیں گے تو و‌ہ ہیکل کو تباہ ہو‌نے دے گا۔ (‏2-‏تو‌ا 6:‏14؛‏ 7:‏19-‏21‏؛ آئی‌ٹی‏-‏2 ص.‏ 1077-‏1078‏)‏

جب ہیکل کو یہو‌و‌اہ کی عبادت کے لیے مخصو‌ص کِیا گیا تو بنی‌اِسرائیل کو لگا ہو‌گا کہ و‌ہ ہمیشہ دل سے یہو‌و‌اہ کی عبادت کرتے رہیں گے۔ لیکن افسو‌س کی بات ہے کہ آہستہ آہستہ یہو‌و‌اہ کی عبادت کے لیے اُن کا جو‌ش کم ہو گیا۔‏

خو‌د سے پو‌چھیں:‏ ”‏مَیں اپنے کامو‌ں سے کیسے ثابت کر رہا ہو‌ں کہ میری نظر میں یہو‌و‌اہ کی عبادت بہت اہم ہے؟“‏