15-21 اپریل
زبور 29-31
گیت نمبر 108 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. اِصلاح یہوواہ کی محبت کا ثبوت ہوتی ہے
(10 منٹ)
داؤد کی نافرمانی کے بعد یہوواہ نے اُن سے اپنا چہرہ چھپا لیا۔ (زبو 30:7؛ آئی ٹی-1 ص. 802 پ. 3)
داؤد نے توبہ کر لی اور یہوواہ سے معافی کی اِلتجا کی۔ (زبو 30:8)
داؤد پر یہوواہ کا غصہ ختم ہو گیا۔ (زبو 30:5؛ ڈبلیو07 1/3 ص. 19 پ. 1)
شاید زبور 30 میں اُس مردمشماری کے بعد کے واقعات کا ذکر کِیا گیا ہے جسے کرانے سے داؤد نے یہوواہ کی نافرمانی کی تھی۔—2سم 24:25۔
سوچ بچار کریں: جس شخص کو کلیسیا سے خارج کر دیا گیا ہے، وہ کیسے اِصلاح کو قبول کر سکتا اور توبہ کر سکتا ہے؟ —م21.10 ص. 6 پ. 18۔
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
زبو 31:23—ایک مغرور شخص کو کڑی سزا کیسے ملتی ہے؟ (م06 1/6 ص. 6 پ. 13)
آپ زبور 29-31 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبو 31:1-24 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 10)
4. باتچیت شروع کرنا
(1 منٹ) عوامی جگہوں پر گواہی۔ ایک ایسے شخص سے مختصر بات کریں جو بہت مصروف ہو۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 3)
5. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ ایک ماں کو بچوں کے لیے ایک ویڈیو دِکھائیں اور اُسے بتائیں کہ وہ اِس طرح کی اَور ویڈیوز کیسے ڈھونڈ سکتی ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 3)
6. باتچیت جاری رکھنا
(3 منٹ) عوامی جگہوں پر گواہی۔ ایک ایسے شخص کو بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں جس نے پہلے بائبل کورس کرنے سے منع کِیا تھا۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 8 نکتہ نمبر 3)
7. شاگرد بنانا
(4 منٹ) کتاب ”خوشیوں بھری زندگی!“ سبق نمبر 14 نکتہ نمبر 5 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 6)
گیت نمبر 45
8. ہم کیوں ایمان رکھتے ہیں . . . خدا کی محبت پر
(7 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ ویڈیو چلائیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
اِس بھائی کی زندگی سے ہم خدا کی محبت کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟
9. 2024ء میں ڈیزائن اور تعمیر کے مقامی شعبے پر اپڈیٹ
(8 منٹ) تقریر۔ ویڈیو چلائیں۔