مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

29 اپریل–‏5 مئی

زبور 34-‏35

29 اپریل–‏5 مئی

گیت نمبر 10 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ ’‏ہمیشہ یہوواہ کی بڑائی کریں‘‏

‏(‏10 منٹ)‏

مشکلوں کا سامنا کرتے ہوئے بھی داؤد نے یہوواہ کی بڑائی کی۔ (‏زبو 34:‏1‏؛ م07 1/‏3 ص.‏ 24 پ.‏ 11‏)‏

داؤد نے اپنی نہیں بلکہ یہوواہ کی تعریف کی۔ (‏زبو 34:‏2-‏4‏؛ م07 1/‏3 ص.‏ 24 پ.‏ 13‏)‏

جب داؤد نے یہوواہ کی بڑائی کی تو اِس سے اُن کے ساتھیوں کی ہمت بڑھی۔ (‏زبو 34:‏5‏؛ م07 1/‏3 ص.‏ 25 پ.‏ 15‏)‏

ابی‌مَلِک کے پاس سے جانے کے بعد داؤد کو بیابان میں 400 ایسے ساتھی مل گئے جنہیں ساؤل کی طرف سے نااِنصافی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ (‏1سم 22:‏1، 2‏)‏ ہو سکتا ہے کہ اِس زبور کو لکھتے وقت داؤد کے ذہن میں یہی لوگ ہوں۔‏‏—‏زبو 34‏، شروع میں دی گئی عبارت۔‏

خود سے پوچھیں:‏ ”‏مَیں اگلی بار عبادت‌گاہ میں کسی سے بات کرتے وقت یہوواہ کی بڑائی کیسے کر سکتا ہوں؟“‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 35:‏11‏—‏اِس آیت میں جو پیش‌گوئی کی گئی تھی، اُس کے مطابق یسوع مسیح کے زمانے میں کیا ہوا؟ (‏م11 1/‏8 ص.‏ 16 پ.‏ 9‏)‏

  • آپ زبور 34-‏35 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏2 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ آپ کے گواہی دینے سے پہلے ہی بات‌چیت ختم ہو جاتی ہے۔ (‏محبت دِکھائیں،‏سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 4‏)‏

5.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏4 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ (‏محبت دِکھائیں،‏سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 4‏)‏

6.‏ اپنے عقیدوں کی وضاحت کرنا۔‏

‏(‏5 منٹ)‏ منظر۔ خوشیوں بھری زندگی!‏ سبق نمبر 44 نکتہ نمبر 1-‏3‏—‏موضوع:‏ یہوواہ کے گواہ اِس بات کا اندازہ کیسے لگاتے ہیں کہ اُنہیں فلاں فلاں تہوار منانا چاہیے یا نہیں؟ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 17‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 59

7.‏ عبادتوں پر یہوواہ کی بڑائی کرنے کے تین طریقے

‏(‏15 منٹ)‏ سامعین سے بات‌چیت۔‏

عبادتوں پر ہمیں یہوواہ کی بڑائی کرنے کے بہت سے موقعے ملتے ہیں۔ اِن میں سے تین یہ ہیں:‏

بات‌چیت:‏ دوسروں سے بات‌چیت کرتے وقت اُن کے ساتھ یہوواہ کی اچھائی کے بارے میں بات کریں۔ (‏زبو 145:‏1،‏ 7‏)‏ کیا آپ نے کوئی ایسی بات پڑھی یا سنی ہے جس سے آپ کو فائدہ ہوا ہو؟ کیا آپ کو مُنادی کے دوران کوئی اچھا تجربہ ہوا ہے؟ کیا آپ کو کسی کی باتوں یا کاموں سے حوصلہ ملا ہے؟ کیا یہوواہ کی بنائی ہوئی کسی چیز کو دیکھ کر آپ دنگ رہ گے ہیں؟ یہ سب یہوواہ کی طرف سے نعمتیں ہیں۔ (‏یعق 1:‏17‏)‏ عبادت شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے عبادت‌گاہ میں آئیں تاکہ آپ دوسروں سے بات کر سکیں۔‏

جواب:‏ ہر بار عبادت میں کم سے کم ایک جواب دینے کی کوشش کریں۔ (‏زبو 26:‏12‏)‏ آپ اُس سوال کا سیدھا جواب دے سکتے ہیں جو پوچھا گیا ہے یا پھر آپ کسی اِضافی نکتے، آیت یا تصویر پر تبصرہ کر سکتے ہیں یا بتا سکتے ہیں کہ ہم اِس معلومات پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔ چونکہ آپ کے ساتھ ساتھ دوسرے بھی جواب دینے کے لیے ہاتھ کھڑا کریں گے اِس لیے کافی زیادہ جواب تیار کریں۔ اگر آپ کے تبصرے 30 سیکنڈ یا اِس سے کم کے ہوں گے تو اِس طرح دوسروں کو بھی ”‏خدا کے حضور حمدوستائش کی قربانیاں پیش“‏ کرنے کا موقع ملے گا۔—‏عبر 13:‏15‏۔‏

گیت:‏ جوش سے گیت گائیں۔ (‏زبو 147:‏1‏)‏ اگر آپ ایک بڑی کلیسیا میں ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو ہر عبادت میں جواب دینے کا موقع نہ ملے۔ لیکن آپ ہر عبادت میں دوسروں کے ساتھ مل کر گیت گا سکتے ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی آواز اچھی نہیں ہے تو پھر بھی گیت گائیں کیونکہ اِس سے یہوواہ خوش ہوتا ہے۔ (‏2-‏کُر 8:‏12‏)‏ آپ پہلے سے ہی گھر پر گیت گانے کی تیاری کر سکتے ہیں۔‏

ویڈیو ‏”‏ہماری تاریخ—‏بہتر سے بہترین کا سفر—‏گیتوں کی نعمت،‏ حصہ 1“‏ چلائیں‏۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

ہماری تنظیم نے شروع میں ہی یہ کیسے ثابت کر دیا کہ یہوواہ کی بڑائی کرنے کے لیے گیت گانا ضروری ہے؟‏

8.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | علاقائی اِجتماع 2024ء کے لیے نیا گیت اور دُعا