مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

4-‏10 مارچ

زبور 16-‏17

4-‏10 مارچ

گیت نمبر 111 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ ”‏اَے یہوواہ!‏ میری اچھائی کی وجہ تُو ہے“‏

‏(‏10 منٹ)‏

ہمیں اُن لوگوں کے ساتھ دوستی کرنے سے خوشی ملتی ہے جو یہوواہ کی عبادت کرتے ہیں۔ (‏زبو 16:‏2، 3‏؛ م18.‏12 ص.‏ 23 پ.‏ 11‏)‏

یہوواہ کے ساتھ گہری دوستی کی وجہ سے ہمیں اِطمینان ملتا ہے۔ (‏زبو 16:‏5، 6‏؛ م14 15/‏2 ص.‏ 29 پ.‏ 4‏)‏

یہوواہ کے قریب رہنے سے ہم محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ (‏زبو 16:‏8، 9‏؛ م08 15/‏2 ص.‏ 3 پ.‏ 2-‏3‏)‏

داؤد کی طرح ہم بھی ایک بامقصد زندگی گزارتے ہیں کیونکہ ہم سب سے زیادہ اہمیت یہوواہ کی عبادت کو دیتے ہیں جو کہ ہماری اچھائی کا سرچشمہ ہے۔‏

خود سے پوچھیں‏:‏ ”‏یہوواہ کا گواہ بننے کے بعد میری زندگی پہلے سے بہتر کیسے ہو گئی ہے؟“‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 17:‏8‏—‏اِصطلا‌ح ”‏آنکھ کی پُتلی“‏ کا کیا مطلب ہے؟ (‏آئی‌ٹی‏-‏2 ص.‏ 714‏)‏

  • آپ زبور 16-‏17 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏1 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ یادگاری تقریب کا دعوت‌نامہ دیں۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 11‏)‏

5.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ یادگاری تقریب کا دعوت‌نامہ دیں۔ اُس شخص کے دلچسپی دِکھانے پر اُسے ویڈیو ‏”‏یسوع مسیح کی قربانی کی یاد منائیں‏“‏ دِکھائیں اور اِس پر بات‌چیت کریں۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 9‏)‏

6.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏2 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ یادگاری تقریب کا دعوت‌نامہ دیں۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 2‏)‏

7.‏ شاگرد بنانا

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 20

8.‏ ہم یادگاری تقریب کے لیے خود کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏

‏(‏15 منٹ)‏ سامعین سے بات‌چیت۔‏

یسوع مسیح کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ہم اِتوار، 24 مارچ کو اُن کی موت کی یادگاری تقریب منائیں گے۔ اِس تقریب میں ہم دیکھیں گے کہ یسوع مسیح کی جان کی قربانی کے ذریعے یہوواہ خدا اور یسوع مسیح نے ہمارے لیے عظیم محبت کیسے دِکھائی۔ (‏لُو 22:‏19؛‏ یوح 3:‏16؛‏ 15:‏13‏)‏ ہم خود کو اِس تقریب کے لیے کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏

  • پورے جوش سے اُس مہم میں حصہ لیں جس میں ہم لوگوں کو خاص تقریر سننے اور یادگاری تقریب میں آنے کی دعوت دیں گے۔ اُن لوگوں کی ایک فہرست بنائیں جنہیں آپ بُلانا چاہتے ہیں۔ اگر اِن میں سے کوئی شخص کسی اَور علاقے میں رہتا ہے تو ویب‌سائٹ jw.org پر دیکھیں کہ اُس کے علاقے میں خاص تقریر اور یادگاری تقریب کس وقت اور کس جگہ ہوگی۔‏

  • مارچ اور اپریل میں زیادہ سے زیادہ مُنادی کریں۔ کیا آپ اِن مہینوں میں 15 یا 30 گھنٹے مُنادی کر کے مدد گار پہل‌کار کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں؟‏

  • 18 مارچ سے اُن اہم واقعات کو پڑھنا شروع کریں جو زمین پر یسوع مسیح کی زندگی کے آخری ہفتے میں ہوئے۔ آپ طے کر سکتے ہیں کہ آپ صفحہ نمبر 6-‏7 پر دیے گئے ”‏2024ء میں یادگاری تقریب کے لیے بائبل پڑھنے کا شیڈول‏“‏ میں سے ہر دن کتنی معلومات پڑھیں گے۔‏

  • یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب والے دن jw.org پر صبح کی عبادت کا خاص پروگرام دیکھیں۔‏

  • یادگاری تقریب میں آنے والے نئے لوگوں اور ایسے بہن بھائیوں سے خوشی سے ملیں جنہوں نے مُنادی کرنا اور عبادتوں میں آنا چھوڑ دیا ہے۔ بعد میں تقریب کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔ دلچسپی دِکھانے والے لوگوں سے ملنے کا بندوبست بنائیں۔‏

  • یادگاری تقریب سے پہلے اور اِس کے بعد فدیے کے بندوبست پر سوچ بچار کریں۔‏

ویڈیو ‏”‏یسوع مسیح کی قربانی کی یاد منائیں“‏ چلائیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

ہم یادگاری تقریب کی مہم کے دوران اِس ویڈیو کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

9.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 149 اور دُعا