مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

8-‏14 اپریل

زبور 26-‏28

8-‏14 اپریل

گیت نمبر 34 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ داؤد نے یہوواہ کا وفادار رہنے کے لیے کیا کِیا؟‏

‏(‏10 منٹ)‏

داؤد نے یہوواہ سے دُعا کہ وہ ایک اچھا اِنسان بننے میں اُن کی مدد کرے۔ (‏زبو 26:‏1، 2‏؛ م04 1/‏12 ص.‏ 14 پ.‏ 8-‏9‏)‏

داؤد بُرے لوگوں سے دُور رہتے تھے۔ (‏زبو 26:‏4، 5‏؛‏ م04 1/‏12 ص.‏ 15 پ.‏ 12-‏13‏)‏

داؤد کو یہوواہ کی عبادت کرنا بہت اچھا لگتا تھا۔ (‏زبو 26:‏8‏؛ م04 1/‏12 ص.‏ 16 پ.‏ 17-‏18‏)‏


یہ سچ ہے کہ داؤد سے غلطیاں ہوئیں لیکن وہ ”‏سچے دل“‏ سے یہوواہ کی راہوں پر چلتے رہے۔ (‏1سل 9:‏4‏، ترجمہ نئی دُنیا‏)‏ داؤد پورے دل سے یہوواہ سے پیار اور اُس کی بندگی کرتے تھے۔ اِس طرح سب لوگ دیکھ سکتے تھے کہ داؤد یہوواہ کے وفادار ہیں۔‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبور 27:‏10‏—‏یہ آیت اُس وقت ہمیں کیسے تسلی دے سکتی ہے جب ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے اپنوں نے ہمیں چھوڑ دیا ہے؟ (‏م06 1/‏8 ص.‏ 16 پ.‏ 15‏)‏

  • آپ زبور 26-‏28 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏2 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں میں سے ایک پرچے کے ذریعے گواہی دیں۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 3‏)‏

5.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏4 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ اُس پرچے کے آخری صفحے پر بات کریں جو آپ نے پچھلی بار دیا تھا۔ اُس شخص کو پرچے پر ہماری ویب‌سائٹ کا ایڈریس دِکھائیں اور ویب‌سائٹ سے کوئی مضمون یا ویڈیو نکال کر دِکھائیں کہ اِس پر کس کس طرح کی معلومات ہے۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 3‏)‏

6.‏ تقریر

‏(‏5 منٹ)‏ اِضافی معلومات—‏حصہ 1 نکتہ نمبر 3‏—‏موضوع:‏ زمین سے گندگی ختم ہو جائے گی اور یہ فردوس بن جائے گی۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 13‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 128

7.‏ اپنے چال‌چلن کو پاک رکھنے والے نوجوان

‏(‏15 منٹ)‏ سامعین سے بات‌چیت۔‏

مسیحی نوجوانوں کو اپنا چال‌چلن پاک رکھنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ نوجوان عیب‌دار ہیں اور جوانی میں اُن کے اندر جنسی خواہشیں بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے اُن کے لیے اپنا چال‌چلن پاک رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ (‏روم 7:‏21؛‏ 1-‏کُر 7:‏36‏)‏ اُنہیں شادی سے پہلے سیکس کرنے اور ہم‌جنس‌پرستی کے دباؤ کا بھی مقابلہ کرنا چاہیے۔ (‏اِفِس 2:‏2‏)‏ ہمیں اُن نوجوانوں پر فخر ہے جو اپنے چال‌چلن کو پاک رکھ رہے ہیں۔‏

ویڈیو ‏”‏نوجوانی میں میری زندگی—‏مَیں شادی سے پہلے سیکس کرنے کے دباؤ کا مقابلہ کیسے کروں؟“‏ چلائیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • کوری اور کیمرون کو کس دباؤ کا سامنا تھا؟‏

  • کس چیز نے اپنے چال‌چلن کو پاک رکھنے میں اُن کی مدد کی؟‏

  • بائبل سے کون سے اصول اِس طرح کی مشکلوں سے نمٹنے میں آپ کی بھی مدد کر سکتے ہیں؟‏

8.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 65 اور دُعا