14-20 اپریل
اَمثال 9
گیت نمبر 56 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. دانشمند بنیں نہ کہ مذاق اُڑانے والے
(10 منٹ)
ایک مذاق اُڑانے والا شخص پیار سے کی جانے والی اِصلاح کو قبول نہیں کرتا بلکہ اِصلاح کرنے والے شخص سے ناراض ہو جاتا ہے۔ (اَمثا 9:7، 8؛ م22.02 ص. 9 پ. 4)
ایک دانشمند شخص اِصلاح کو قبول کرتا ہے اور اِصلاح کرنے والے شخص کا شکرگزار ہوتا ہے۔ (اَمثا 9:8، 9؛ م22.02 ص. 12 پ. 12-14؛ م01 15/5 ص. 30 پ. 1-2)
دانشمند شخص کو فائدہ ہوتا ہے لیکن مذاق اُڑانے والے شخص کو نقصان ہوتا ہے۔ (اَمثا 9:12؛ م01 15/5 ص. 30 پ. 5)
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
اَمثا 9:17—”چوری کا پانی“ کیا ہے اور یہ ”میٹھا“ کیوں ہے؟ (م06 1/10 ص. 15 پ. 2)
آپ اَمثال 9 باب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) اَمثا 9:1-18 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 5)
4. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ یہ شخص یادگاری تقریب میں آیا تھا۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 8 نکتہ نمبر 3)
5. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) عوامی جگہوں پر گواہی۔ پچھلی بار آپ نے اِس شخص کی یہ جاننے میں مدد کی تھی کہ اُس کے علاقے میں یادگاری تقریب کہاں ہوگی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 7 نکتہ نمبر 4)
6. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ پچھلی بار آپ نے اپنے ایک رشتےدار کی یہ جاننے میں مدد کی تھی کہ اُس کے علاقے میں یادگاری تقریب کہاں ہوگی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 8 نکتہ نمبر 4)
گیت نمبر 84
7. کیا اعزاز آپ کو دوسروں سے خاص بناتے ہیں؟
(15 منٹ) باتچیت۔
ویڈیو چلائیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
لفظ ”اعزاز“ کا کیا مطلب ہے؟
اُنہیں خود کو کیسا خیال کرنا چاہیے جنہیں کلیسیا میں ذمےداریاں دی گئی ہیں؟
اِختیار حاصل کرنے کی بجائے یہ ضروری کیوں ہے کہ دوسروں کی خدمت کی جائے؟
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 28، بکس ”روزے کے متعلق مثالیں“