17-23 مارچ
اَمثال 5
گیت نمبر 122 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. حرامکاری سے دُور رہیں
(10 منٹ)
حرامکاری ایک شخص کو اپنی طرف لبھا سکتی ہے۔ (اَمثا 5:3؛ م00 15/7 ص. 29 پ. 2)
حرامکاری کی وجہ سے ایک شخص دُکھ اور پچھتاوے کے بوجھ تلے دب جاتا ہے۔ (اَمثا 5:4، 5؛ م00 15/7 ص. 29 پ. 3)
حرامکاری سے دُور رہیں۔ (اَمثا 5:8؛ م00 15/7 ص. 29 پ. 6)
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
-
اَمثا 5:9—حرامکاری کی وجہ سے ایک شخص اپنی ”نیکنامی“ کیسے گنوا بیٹھتا ہے؟ (م00 15/7 ص. 29 پ. 8)
-
آپ اَمثال 5 باب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) اَمثا 5:1-23 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 5)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) عوامی جگہوں پر گواہی۔ ایک ایسے شخص کو یادگاری تقریب پر آنے کی دعوت دیں جس کا تعلق مسیحی مذہب سے نہیں ہے اور اُسے jw.org کے ذریعے دِکھائیں کہ اُس کے علاقے میں یہ تقریب کہاں ہوگی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 6 نکتہ نمبر 4)
5. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ پچھلی ملاقات پر اُس شخص نے یادگاری تقریب کا دعوتنامہ لیا تھا اور ہمارے پیغام میں دلچسپی دِکھائی تھی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 5)
6. شاگرد بنانا
(5 منٹ) کتاب ”خوشیوں بھری زندگی!“ سبق نمبر 16 خلاصہ، دُہرائی اور اب یہ کرنا ہے۔ اگر آپ سے بائبل کورس کرنے والا شخص یہ پوچھتا ہے کہ کیا یسوع مسیح شادیشُدہ تھے تو اُسے دِکھائیں کہ وہ خود تحقیق کر کے اِس سوال کا جواب کیسے ڈھونڈ سکتا ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 11 نکتہ نمبر 4)
گیت نمبر 121
7. شادی کے اِرادے سے ایک دوسرے کو جانتے وقت پاک رہیں
(15 منٹ) باتچیت۔
جب ایک مرد اور عورت شادی کے اِرادے سے ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے کشش کا اِظہار کرتے ہیں۔ وہ ایسا دوسروں کی موجودگی میں یا اکیلے میں اور فون پر یا میسجز کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ وہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہ دوسروں کو اِس بارے میں بتائیں گے یا نہیں۔ یہوواہ کے بندے اِس وقت کو ٹائم پاس یا دل لگی کا ذریعہ نہیں سمجھتے بلکہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ شادی کے لیے اُٹھایا جانے والا ایک سنجیدہ قدم ہے۔ اگر آپ شادی کے اِرادے سے ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ اِس دوران حرامکاری سے بچ سکیں پھر چاہے آپ جوان ہوں یا بوڑھے؟—اَمثا 22:3۔
یہ ویڈیو چلائیں: ”شادی کے لیے تیار ہونا—حصہ 1: کیا مَیں شادی کے اِرادے سے کسی کو جاننے کے لیے تیار ہوں؟—حصہ۔“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
اگر ایک شخص شادی کے لیے تیار نہیں ہے تو اُسے شادی کے اِرادے سے کسی کو جاننے کے لیے اُس کے ساتھ وقت گزارنا شروع کیوں نہیں کرنا چاہیے؟ (اَمثا 13:12؛ لُو 14:28-30)
-
جس طرح سے ماں باپ نے اپنی بیٹی کی مدد کی، اُس میں سے کون سی بات آپ کو اچھی لگی ہے؟
اَمثال 28:26 کو پڑھیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
جو لڑکا اور لڑکی شادی کے اِرادے سے ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ایسی صورتحال سے کیسے بچ سکتے ہیں جس میں وہ حرامکاری کے خطرے میں پڑ سکتے ہیں؟
-
یہ سمجھداری کی بات کیوں ہے کہ جو لڑکا اور لڑکی شادی کے اِرادے سے ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ پہلے سے طے کریں کہ وہ محبت کا اِظہار کیسے کریں گے اور کیسے نہیں جیسے کہ ہاتھ پکڑنا اور ایک دوسرے کو چُومنا؟
اِفِسیوں 5:3، 4 کو پڑھیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
جو لڑکا اور لڑکی شادی کے اِرادے سے ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، اُنہیں اُس وقت محتاط کیوں رہنا چاہیے جب وہ فون پر یا ویڈیو کال کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں؟
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 24