مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

31 مارچ–‏6 اپریل

اَمثال 7

31 مارچ–‏6 اپریل

گیت نمبر 34 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ ایسی صورتحال سے بچیں جن میں آپ آزمائش میں پڑ سکتے ہیں

‏(‏10 منٹ)‏

ایک ناتجربہ‌کار نوجوان جان بُوجھ کر ایک ایسے علاقے میں گیا جہاں جسم‌فروش عورتیں رہتی تھیں۔ (‏اَمثا 7:‏7-‏9‏؛ م00 15/‏11 ص.‏ 29 پ.‏ 5‏)‏

ایک جسم‌فروش عورت نے اُسے بہکایا کہ وہ اُس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرے۔ (‏اَمثا 7:‏10،‏ 13-‏21‏؛ م00 15‏/‏11 ص.‏ 30 پ.‏ 4-‏6‏)‏

اُس نوجوان کے اِس غلط فیصلے کی وجہ سے یہوواہ کے ساتھ اُس کی دوستی پر بہت بُرا اثر پڑا۔ (‏اَمثا 7:‏22، 23‏؛ م00 15‏/‏11 ص.‏ 31 پ.‏ 2‏)‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • اَمثا 7:‏3‏—‏اِس بات کا کیا مطلب ہے کہ ہم خدا کے حکموں کو اپنی اُنگلیوں پر باندھ لیں اور اپنے دل کی تختی پر لکھ لیں؟ (‏م00 15/‏11 ص.‏ 29 پ.‏ 1‏)‏

  • آپ اَمثال 7 باب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏4 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی‏۔ پچھلی ملاقات پر اُس شخص نے یادگاری تقریب کا دعوت‌نامہ لیا تھا اور ہمارے پیغام میں دلچسپی دِکھائی تھی۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 5‏)‏

5.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏4 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ جب پچھلی بار آپ نے اُس شخص سے بات‌چیت کی تھی تو اُس نے یادگاری تقریب کا دعوت‌نامہ لیا تھا اور ہمارے پیغام میں دلچسپی دِکھائی تھی۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 4‏)‏

6.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏4 منٹ)‏ عوامی جگہوں پر گواہی‏۔ جب پچھلی بار آپ نے اُس شخص سے بات‌چیت کی تھی تو اُس نے یادگاری تقریب کا دعوت‌نامہ لیا تھا اور ہمارے پیغام میں دلچسپی دِکھائی تھی۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 3‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 13

7.‏ شیطان ہمیں آزمانے کے موقعے ڈھونڈتا ہے ‏(‏لُوقا 4:‏6‏)‏

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔

ویڈیو چلائیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • شیطان نے یسوع مسیح کو کن طریقوں سے آزمایا اور وہ ہمیں اِن جیسے طریقوں سے کیسے آزما سکتا ہے؟‏

  • ہم اُن آزمائشوں کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں جو شیطان ہم پر لاتا ہے؟‏

8.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 105 اور دُعا