مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں ‏:‏ ایوب 1‏-‏5

ایوب آزمائشوں میں بھی یہوواہ کے وفادار رہے

ایوب آزمائشوں میں بھی یہوواہ کے وفادار رہے

ایوب اُس وقت عوض کے علا‌قے میں رہتے تھے جب بنی‌اِسرائیل مصر میں غلا‌م تھے۔‏ حالانکہ وہ اِسرائیلی نہیں تھے پھر بھی وہ یہوواہ کی عبادت کرتے تھے اور اُس کے وفادار تھے۔‏ اُن کا گھرانہ کافی بڑا تھا اور وہ بہت دولت‌مند تھے۔‏ وہ اپنے علا‌قے کے بہت مُعزز شخص تھے۔‏ وہ  ایک بےطرف‌دار منصف اور بہت اچھے مشیر تھے۔‏ وہ غریبوں اور محتاجوں کی دل کھول کر مدد کرتے تھے۔‏ وہ بڑے نیک شخص تھے۔‏

ایوب نے ظاہر کِیا کہ اُن کی زندگی میں یہوواہ خدا سب سے اہم ہے

1:‏8-‏11،‏ 22؛‏ 2:‏2-‏5

  • شیطان جانتا تھا کہ ایوب بہت نیک ہیں۔‏ اُس نے ایوب کی وفاداری پر اِعتراض نہیں اُٹھایا بلکہ اُن کی نیت پر شُبہ کِیا۔‏

  • شیطان نے دعویٰ کِیا کہ ایوب اپنے مطلب کے لیے یہوواہ کی عبادت کرتے ہیں۔‏

  • شیطان کے اِس دعوے کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے یہوواہ خدا نے اُسے ایوب کا اِمتحان لینے کی اِجازت دے دی۔‏ شیطان نے ایوب کی زندگی تکلیفوں سے بھر دی۔‏

  • جب ایوب تمام آزمائشوں کے باوجود خدا کے وفادار رہے تو پھر شیطان نے سب اِنسانوں پر اِلزام لگا‌یا کہ وہ اپنے مطلب کے لیے خدا کی وفاداری کرتے ہیں۔‏

  • ایوب نے نہ تو گُناہ کِیا اور نہ ہی خدا پر کوئی اِلزام لگا‌یا۔‏