مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں ‏:‏ ایوب 6‏-‏10

ایوب نے اپنے درد کا اِظہار کِیا

ایوب نے اپنے درد کا اِظہار کِیا

ایوب کا سارا مال لٹ گیا،‏ اُن کے سارے بچے فوت ہو گئے اور وہ ایک تکلیف‌دہ بیماری میں مبتلا ہو گئے۔‏ لیکن اِس سب کے باوجود وہ یہوواہ کے وفادار رہے۔‏ شیطان نے ایوب کو بےحوصلہ کرنے کی چال چلی تاکہ وہ خدا سے دُور ہو جائیں۔‏ ایوب کے تین دوست اُن سے ملنے آئے۔‏ پہلے تو اُن تینوں نے ایوب سے ہمدردی کا دِکھاوا کِیا،‏ پھر وہ سات دن تک ایوب کے ساتھ چپ‌چاپ بیٹھے رہے اور اُن سے تسلی کا ایک لفظ تک نہ کہا۔‏ لیکن جب اُنہوں نے بولنا شروع کِیا تو اُنہوں نے ایوب پر اِلزامات کی بوچھاڑ کر دی۔‏

ایوب نے سخت آزمائش میں بھی یہوواہ خدا کی وفاداری نہ چھوڑی

6:‏3؛‏ 7:‏16؛‏ 9:‏20-‏22؛‏ 10:‏1،‏ 12

  • اِنتہائی غم اور دُکھ کی وجہ سے ایوب غلط نظریے کا شکا‌ر ہو گئے۔‏ وہ سوچنے لگے کہ خدا کو اُن کے وفادار رہنے یا نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‏

  • ایوب چونکہ بےحوصلہ ہو گئے تھے اِس لیے اُن کا دھیان اِس بات پر نہ گیا کہ اُن پر جو تکلیفیں آئی ہیں،‏ اُن کی وجہ کچھ اَور بھی ہو سکتی ہے۔‏

  • ایوب نے نہایت غم‌زدہ ہونے کے باوجود اپنے دوستوں کے سامنے اِس بات کا اِظہار کِیا کہ وہ یہوواہ خدا سے بہت محبت کرتے ہیں۔‏