پاک کلام سے سنہری باتیں : ایوب 11-15
ایوب کو یقین تھا کہ مُردے زندہ ہوں گے
ایوب کو پورا یقین تھا کہ اگر وہ مر گئے تو خدا اُنہیں زندہ کرے گا
-
ایوب نے ایک درخت، شاید زیتون کے درخت کی مثال دیتے ہوئے اِس بات پر پورا بھروسا ظاہر کِیا کہ اگر وہ مر گئے تو خدا اُنہیں زندہ کرے گا۔
-
زیتون کے درخت کی جڑیں بہت پھیلی ہوتی ہیں اِس لیے چاہے اِس کا تنا کاٹ بھی دیا جائے، یہ پھر سے ہرا بھرا ہو سکتا ہے۔ جب تک اِس کی جڑیں زندہ رہتی ہیں، یہ دوبارہ سے بڑھ سکتا ہے۔
-
جب شدید خشکسالی کے بعد بارش ہوتی ہے تو زیتون کے سُوکھے ہوئے تنے میں بھی جان آ جاتی ہے اور وہ شاخیں نکالنے لگتا ہے۔