مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں ‏:‏ آستر 6‏-‏10

آستر نے اپنی قوم اور یہوواہ کی عبادت کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگا دی

آستر نے اپنی قوم اور یہوواہ کی عبادت کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگا دی

آستر نے اپنی قوم اور یہوواہ کی عبادت کی خاطر دلیری اور خودایثاری سے کام لیا

8:‏3-‏5،‏ 9

  • آستر اور مردکی کی اپنی جان تو خطرے میں نہیں تھی لیکن ہامان پوری سلطنت میں یہودیوں کو ہلا‌ک کرنے کا فرمان جاری کروا چُکا تھا۔‏

  • آستر نے بِنا بلا‌ئے بادشاہ کے حضور جا کر اپنی جان کو خطرے میں ڈالا۔‏ اُنہوں نے اپنی قوم کی خاطر بادشاہ کے حضور رو رو کر فریاد کی۔‏ اُنہوں نے بادشاہ سے درخواست کی کہ وہ یہودیوں کو ہلا‌ک کرنے کا حکم منسوخ کر دے۔‏

  • بادشاہ کے جاری کیے ہوئے حکم منسوخ نہیں ہو سکتے تھے۔‏ اِس لیے بادشاہ نے آستر اور مردکی کو ایک نیا فرمان لکھنے کا اِختیار دیا۔‏

یہوواہ نے اپنے لوگوں کو فتح بخشی

8:‏10-‏14،‏ 17

  • ایک نیا فرمان جاری کِیا گیا جس کے مطابق یہودی اپنا دِفاع کرنے کے لیے لڑ سکتے تھے۔‏

  • قاصد اپنے گھوڑوں پر فوراً سلطنت کے مختلف حصوں کی طرف روانہ ہوئے اور یہودیوں نے لڑنے کی تیاریاں کیں۔‏

  • اِس سارے واقعے سے بہت سے لوگوں نے دیکھ لیا کہ  خدا یہودیوں کے ساتھ ہے۔‏ اِس لیے اُنہوں نے یہودی مذہب اپنا لیا۔‏