مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

مہمانوں کا خیرمقدم کریں

مہمانوں کا خیرمقدم کریں

ہمیں توقع ہے کہ 23 مارچ کو مسیح کی یادگاری تقریب پر 1 کروڑ 20 لاکھ یا اِس سے زیادہ مہمان آئیں گے۔‏ جب مقرر یسوع مسیح کی قربانی اور اِس کے نتیجے میں اِنسانوں کو ملنے والی برکتوں کے بارے میں بتائے گا تو یہ اِن مہمانوں کے لیے شان‌دار گواہی ہوگی۔‏ (‏یسع 11:‏6-‏9؛‏ 35:‏5،‏ 6؛‏ 65:‏21-‏23؛‏ یوح 3:‏16‏)‏ لیکن اِس خاص موقعے پر آنے والے مہمانوں کو گواہی دینے کی ذمےداری صرف مقرر کی نہیں ہے۔‏ ہم سب خوشی سے اِن مہمانوں کا خیرمقدم کرنے سے اُنہیں گواہی دے سکتے ہیں۔‏ (‏روم 15:‏7‏)‏ اِس سلسلے میں کچھ تجاویز پر غور کریں:‏

  • چپ‌چاپ اپنی سیٹ پر بیٹھ کر پروگرام شروع ہونے کا اِنتظار نہ کریں بلکہ جا کر مہمانوں اور اُن بہن بھائیوں سے ملیں جو کلیسیا سے دُور ہو گئے ہیں۔‏

  • اگر آپ کی جان پہچان والے لوگ تقریب پر آئے ہیں تو اُنہیں توجہ دینے کے ساتھ ساتھ اُن لوگوں سے بھی ملیں جو شاید مہم کے دوران ملنے والے دعوت‌نامے کی وجہ سے آئے ہیں۔‏ اُنہیں اپنے ساتھ بیٹھنے کو کہیں اور اُنہیں اپنی بائبل اور گیتوں کی کتاب دِکھائیں۔‏

  • تقریر کے بعد اُن سے کہیں کہ اگر اُن کا کوئی سوال ہے تو آپ اُس کا جواب دے سکتے ہیں۔‏ لیکن اگر بعد میں کسی دوسری کلیسیا نے بھی تقریب کے لیے آنا ہے اور اِس لیے آپ ہال میں زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکتے تو اُن لوگوں سے کچھ دنوں کے اندر اندر دوبارہ ملنے کا بندوبست بنائیں۔‏ اگر آپ کے پاس اُن کا پتہ یا فون نمبر وغیرہ نہیں ہے تو اُن سے کہیں:‏ ”‏مَیں جاننا چاہوں گا کہ آپ کو آج کی تقریب کیسی لگی؟‏ مَیں آپ سے دوبارہ ملنے کے لیے رابطہ کیسے کر سکتا ہوں؟‏“‏