مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پیشکش کے لیے تجاویز

پیشکش کے لیے تجاویز

مینارِنگہبانی

سوال:‏ جب جنگ ہوتی ہے تو دونوں فوجوں کو لگتا ہے کہ خدا اُن کی طرف ہے۔‏ آپ کے خیال میں خدا جنگوں کو کیسا خیال کرتا ہے؟‏

آیت:‏ زبور 46:‏9

پیشکش:‏ اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے کچھ جنگیں کیوں کروائیں۔‏ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خدا جلد ہی جنگوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گا۔‏

جاگو!‏

سوال:‏ ہر شخص چاہتا ہے کہ اُس کے گھر میں امن اور سکون ہو۔‏ آپ کے خیال میں ہم سب کیا کر سکتے ہیں تاکہ گھر میں لڑائی جھگڑا نہ ہو؟‏

آیت:‏ امثا 26:‏20

پیشکش:‏ اِس رسالے میں اَور بھی مشورے دیے گئے ہیں جن  پر عمل کرنے سے ہم اپنے گھر کے ماحول کو خوش‌گوار رکھ سکتے  ہیں۔‏

یادگاری تقریب کا دعوت‌نامہ

پیشکش:‏ ہم سب لوگوں کو ایک اہم تقریب پر آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔‏ [‏صاحبِ‌خانہ کو دعوت‌نامہ دیں۔‏]‏ 23 مارچ کو پوری دُنیا میں لاکھوں لوگ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب منائیں گے۔‏ اِس تقریب میں بائبل پر مبنی ایک تقریر دی جائے گی جس میں بتایا جائے گا کہ یسوع مسیح کی قربانی سے ہمیں کیا فائدہ ہوتا ہے۔‏ اِس دعوت‌نامے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تقریب کب اور کہاں ہوگی۔‏ اِس تقریب پر آنے کی پوری کوشش کریں۔‏

اپنی پیشکش بنائیں

پیچھے دیے گئے نمونے کے مطابق اپنی پیشکش بنائیں۔‏