ملک البانیہ میں ایک شخص کو یادگاری تقریب پر آنے کی دعوت دی جا رہی ہے۔‏

مسیحی زندگی اور خدمت —اِجلاس کا قاعدہ مارچ 2017ء

پیشکش کے لیے تجاویز

رسالہ ”‏مینارِنگہبانی“‏ کی پیشکش اور پاک کلام کی ایک سچائی سکھانے کے لیے تجاویز۔‏ اِس نمونے کے مطابق خود پیشکش بنائیں۔‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

‏”‏مَیں تجھے چھڑانے کو تیرے ساتھ ہوں“‏

جب یہوواہ نے یرمیاہ کو نبی کے طور پر مقرر کِیا تو یرمیاہ کو لگا کہ وہ اِس ذمےداری کے قابل نہیں ہیں۔‏ لیکن یہوواہ نے اُنہیں کیسے یقین دِلایا کہ وہ اِس ذمےداری کو پورا کر سکتے ہیں؟‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

اُنہوں نے خدا کی مرضی پر چلنا چھوڑ دیا

بنی‌اِسرائیل کو لگتا تھا کہ بس قربانیاں چڑھانے سے اُن کے گُناہ معاف ہو جائیں گے۔‏ یرمیاہ نے بڑی دلیری سے بنی‌اِسرائیل کے گُناہوں اور ریاکاری کو بےنقاب کِیا۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

کتاب ”‏کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏“‏ کو اِستعمال کرنے کا طریقہ

جن لوگوں کو آپ بائبل کورس کرا رہے ہیں،‏ اُنہیں ہمارے،‏ ہمارے کام اور ہماری تنظیم کے بارے میں بتانے کے لیے اِس کتاب کو اِستعمال کریں۔‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

اِنسان صرف یہوواہ کی رہنمائی میں چلنے سے کامیاب ہو سکتے ہیں

بنی‌اِسرائیل میں سے جو لوگ یہوواہ کی رہنمائی میں چلے،‏ اُن کی زندگی پُرسکون اور خوش‌حال تھی۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

کتاب ”‏خدا کی سنیں“‏ کو اِستعمال کرنے کا طریقہ

تصویروں اور آیتوں کے ذریعے اُن لوگوں کو بائبل کی بنیادی سچائیاں سکھائی جا سکیں جو پڑھ نہیں سکتے۔‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

بنی‌اِسرائیل یہوواہ کو بھول گئے

جب یہوواہ نے یرمیاہ سے کہا کہ 300 میل کا فاصلہ طے کر کے دریائےفرات جائیں اور وہاں لینن کا ایک بیلٹ چھپائیں تو وہ اِس کام کے ذریعے کیا ظاہر کر رہا تھا؟‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یہوواہ کو یاد رکھنے میں اپنے گھرانے کی مدد کریں

جب آپ اپنے گھرانے کے ساتھ مل کر باقاعدگی سے خاندانی عبادت کریں گے اور اِس میں ایسی باتوں پر غور کریں گے جن سے آپ سب کو واقعی فائدہ ہو تو آپ کا گھرانہ یہوواہ کو یاد رکھے گا۔‏ اِس کے لیے آپ مشکلا‌ت پر کیسے قابو پا سکتے ہیں؟‏