مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

کتاب ”‏کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏“‏ کو اِستعمال کرنے کا طریقہ

کتاب ”‏کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏“‏ کو اِستعمال کرنے کا طریقہ

کتاب ‏”‏کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏“‏ کو اِس لیے تیار کِیا گیا ہے تاکہ بائبل کورس کرنے والے شخص کے ساتھ ہر بار کورس کے شروع یا آخر میں اِس سے بات‌چیت کی جائے۔‏ * اِس کتاب کے باب 1 سے 4 کے ذریعے لوگ ہمارے بارے میں جان سکتے ہیں؛‏ باب 5 سے 14 کے ذریعے وہ ہماری کارگزاریوں کے بارے میں جان سکتے ہیں اور باب 15 سے 28 کے ذریعے وہ جان سکتے ہیں کہ ہماری تنظیم کیسے کام کرتی ہے۔‏ اچھا ہے کہ ہم ابواب کی ترتیب کے مطابق اِن پر بات کریں لیکن ضرورت کے مطابق ہم کسی خاص باب پر کبھی بھی بات کر سکتے ہیں۔‏ ہر باب ایک صفحے کا ہے اور زیادہ‌تر لوگوں کے ساتھ اِس پر 5 سے 10 منٹ میں بات کی جا سکتی ہے۔‏

  • باب کے عنوان پر توجہ دِلائیں جو سوال کی صورت میں ہے۔‏

  • پورے باب کو ایک ہی بار میں پڑھ لیں یا اِس کے حصوں کو ایک ایک کر کے پڑھیں۔‏

  • جو کچھ آپ نے پڑھا ہے،‏ اُس پر بات‌چیت کریں۔‏ باب کے آخر میں درج سوالوں پر اور تصویروں پر بھی بات کریں۔‏ دیکھیں کہ کن آیتوں کو پڑھنا اچھا ہوگا اور اِنہیں پڑھنے کے بعد اِن پر بات کریں۔‏ بتائیں کہ موٹی لکھائی میں دیے گئے ذیلی عنوان باب کے عنوان کا جواب دیتے ہیں۔‏

  • اگر بکس ”‏مزید جاننے کے لیے یہ کریں“‏ دیا گیا ہے تو اِسے بائبل کورس کرنے والے شخص کے ساتھ پڑھیں اور اُس کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ بکس میں لکھے مشورے پر عمل کرے۔‏

^ پیراگراف 3 اِس کتاب کا آن‌لائن ایڈیشن اِس کا سب سے نیا ورژن ہے۔‏